باری تعالی

{ با + ری + تَعا + لا (ی ببدل الف) }

تفصیلات

iعربی زبان میں اسم فاعل |باری| اور اللہ کے لیے مخصوص اسم صفت |تعالیٰ| پر مشتمل مرکب ہے۔ عربی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٨٢ء میں "رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

باری تعالی کے معنی

١ - خداوند عالم جوکہ بزرگ و برتر ہے۔

 بتو! لے چلیں گے تمہیں کعبے لیکن ابھی حکم باری تعالیٰ نہیں ہے (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٢٢٤)

انگلش

["the elevated creator; God"]