باز پرس کے معنی

باز پرس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باز + پُرْس }

تفصیلات

iفارسی زبان میں متعلق فعل |باز| کے ساتھ مصدر پرسیدن سے صیغۂ امر |پرس| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب |باز پرس| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٣ء میں قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باز خواست","پوچھ گچھ","جواب طلبی","دریافت (کرنا ہونا کے ساتھ)"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

باز پرس کے معنی

١ - پوچھ گچھ، محاسبہ، مواخذہ، جواب دہی۔ (جواب طلبی کے طور پر)۔

"وہ آنے والی نسلوں کی امانت ہے - اگر وہ جوں کی توں ان تک نہ پہنچائی جائے تو ان کو باز پرس کا حق ہے۔" (١٩٤٠ء، ہم اور وہ، ٨٨)

٢ - روز قیامت کا حساب کتاب۔

"اے پیغمبر تم سے اس کی کچھ بازپرس نہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٥:٢)

باز پرس english meaning

inquiryinvestigationexamination; minute investigation; accountablenessresponsibilitycalling to accountcross examinationexplanation calledinterrogationscrutinythe smell of burning leather hair oil etc

Related Words of "باز پرس":