بازی طفلاں کے معنی
بازی طفلاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + زی + اے + طِف + لاں }
تفصیلات
iفارسی زبان میں مصدر باختن سے حاصل مصدر |بازی| کے آخر پر علامت اضافت اضافت |کسرہ| لگا کر عربی سے ماخوذ اسم |طفل| کی فارسی قاعدہ کے تحت جمع |طفلاں| لگانے سے |بازی طفلاں| مرکب اضافی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
بازی طفلاں کے معنی
١ - (لفظاً) بچوں کا کھیل (مراداً) آسان کام۔
وہ عقدہ کشائی ہو یا قلعہ کشائی ہو ہر معرکہ حیدر کو اک بازی طفلاں ہے (١٩٣٦ء، منظور رائے پوری (ہفت روزہ، نظارہ، لکھنو، ١٣، رجب نمبر، ١٧))