باغیانہ کے معنی

باغیانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باغ + یا + نَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |باغی| کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت |انہ| بطور لاحقۂ صفت لگنے سے |باغیانہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩١١ء میں |سیرۃ النبی| میں مستعمل ملتا ہے۔

["بغی "," باغْیانَہ"]

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

باغیانہ کے معنی

١ - سرکشوں کی طرح، نافرمانوں کے مانند۔

"اگرچہ یہود کو کامل امن و امان دیا گیا اور ان کے ساتھ ہر طرح کی مراعات کی گئی تاہم ان کا طرز عمل مفسدانہ اور باغیانہ رہا۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٤٥٢:١)