زبون کے معنی
زبون کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَبُون }
تفصیلات
iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو"سفرنامہ بغداد" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
زبون کے معنی
١ - سر پر باندھنے کا رومال جسے عرب اور عراق کے لوگ باندھتے ہیں۔
"سر پر ایک رومال جسے زبون کہتے ہیں اور اس کے اوپر اونٹ کے بال بطور رسی کے لپٹے ہوئے جس کو اگال (عقال) کہتے ہیں۔" (١٩١٢ء، سفرنامہ بغداد، ١٤٠)