بال[1] کے معنی

بال[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بال }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت کا لفظ ہے اردو میں سنسکرت سے ہی ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی عربی رسم الخط میں لکھا جاتا ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٥٩١ء میں "رسالۂ وجودیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بالوں[با + لوں (واؤ مجہول)]

بال[1] کے معنی

١ - رواں، رونگٹا، مو، پشم، ریشہ (حیوان یا نباتات کے جسم کا)۔

"پودے کے کسی حصے پر بال یا کانٹے نہ ہوں۔" (١٩٦٦ء، چارے، ٥٥)

٢ - وہ باریک خط یا شگاف جو شیشے چینی مٹی یا دھات وغیرہ کے برتن میں ٹھیس لگنے یا ٹکرانے سے پڑ جائے۔

 پر اہل چیں کے فرق پہ زخم جدال ہے ثابت ہوا کہ کاسۂ چینی میں بال ہے (١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ٢١١:٧)

٣ - لکیروں کے وہ نشان جو دھات یا شیشے وغیرہ میں بے احتیاطی کے ساتھ استعمال کرنے سے پڑ جاتے ہیں۔

"نوکروں نے اکثر حقوں میں بال ڈال دیے تھے۔" (١٩٤٥ء، سفرنامۂ مخلص، دیباچہ، ٩)

٤ - وہ دھاگا جس کے گرد مصری کی قلمیں جماتے ہیں۔ (ماخوذ : نوراللغات 542:1؛ جامع اللغات، 390:1)

 در نجف کا ذکر مرے اشک کے حضور ہے اس میں بال رکھیے یہ لقمہ دین سے دور (١٨٥٤ء، ریاض مصنف، ١٦٥)

٥ - بچہ، بالک، طفل نابالغ عموماً ترکیب میں مستعمل، جیسے : بال بچے وغیرہ۔

"دھان کی بالوں میں شبنم کے موتی پروئے ہوئے تھے۔" (١٩٥٨ء، خون جگر ہونے تک، ٢)

٦ - بال کی طرح کا باریک خط جو بعض جواہرات کے اندر دکھائی دیتا ہے۔

"ایک قسم کی مچھلی بال نام ہے اس کا طول قامت چار سو گز سے پانچ سو گز تک ہوتا ہے۔" (١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات اردو، ١٨٥)

٧ - گیہوں جو باجرا وغیرہ کا خوشہ، بالی۔

٨ - ایک قسم کی بڑی جسیم مچھلی جو سمندروں میں پائی جاتی ہے۔

بال[1] کے جملے اور مرکبات

بال برابر, بال بچے, بال باندھا, بال بال, بال سے باریک, بال گوپال, بال خورا, بال توڑ, بال بھونری, بال بھر, بال بند, بال کشا, بال نما, بال گیر, بال بدھ, بال بدھوا, بال بھوگ, بال پسیا, بال پن, بال پن, بال پوش, بال چرتر, بال چھتری, بال کمانی, بال کیسہ, بال گھات, بال گھاتک, بال ہتیا, بال ہتیارا, بال ہٹ, بال روپیت, بال سانگڑا, بال شکشا, بال صفا, بال کانڈ, بال چھڑ, بال راج, بال رکھا, بال روپ

بال[1] english meaning

["female child","girl; ear or spike of corn; infant","child","boy","youth","minor; colt; five-year old elephant; hair","a hair; tail; crack (in chiva or glass); the thread on which sugar is crystallized; a kind of perfume or fragrant grass; wing","pinion; arm; state","condition","circumstances"]