بالا بین کے معنی

بالا بین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + لا + بِین }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |بالا| کے ساتھ مصدر دیدن سے مشتق صیغۂ امر |بین| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بالابین| مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "کاشف الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

بالا بین کے معنی

["١ - وہ شخص جس کی نظر معاملات کے سطحی پہلوؤں تک محدود نہ ہو اور وہ وسعت نظر کے ساتھ ہر پہلو پر غور کرے۔"]

["\"اس کمی وسعت نظر کے ساتھ اپنے کو بلند نگاہ، بالابیں اور حقیقت آگاہ سمجھتے ہیں۔\" (١٨٩٧ء، کاشف الحقائق، ٣٦٩:٢)"]

["١ - ایک قسم کا بسنتی گلاب جو شاخ پر اوپر کی جانب اٹھا رہتا ہے۔"]

["\"عام طور پر یہ پھول دو قسم پر مشتمل ہوتا ہے ایک کو بالابیں کہتے ہیں اور دوسرے کو زیربیں۔\" (١٩٣٩ء، رسالۂ علم نباتات، ٨٦)"]