مسیلمہ کے معنی

مسیلمہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُسَے (ی لین) + لِمَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں اسم علم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٨ء کو "کلام انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ

مسیلمہ کے معنی

١ - یمن کے مشہور قبیلے بنو حنیفہ کا سردار مسیلمہ بن حبیب جس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر دیا تھا (بمعنی کذاب بطور تلمیح مستعمل)۔

"مسیلمہ نے جو شعریت بنائی تھی اس میں پانچ نمازوں کے بجائے صرف تین نمازیں رکھی تھیں۔" (١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ٩٢٨)