بالا[2] کے معنی

بالا[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + لا }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت کا لفظ ہے بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٥٤٣ء میں قریشی کی "بھوگ بل" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : بالے[با + لے]
  • جمع : بالے[با + لے]
  • جمع غیر ندائی : بالوں[با + لوں (واؤ مجہول)]

بالا[2] کے معنی

١ - لڑکی، بچی، نو سال تک کی لڑکی، سولہ سال تک کی لڑکی۔ (پلیٹس؛ شبد ساگر، 3470:7)

 منچلی وہ بنگال کی بالا جس کے روپ انوپ کے کارن (١٩٥٥ء، دونیم، ١٦٩)

٢ - جورو، زوجہ، عورت۔ (پلیٹس؛ شبد ساگر،3470:7)

 جاگ جاگ اس جا سے فتنہ سو گیا کام بالا کا دوبالا ہو گیا (١٨٣٧ء، مثنوی بہاریہ، ٧)

٣ - چھوٹی الائچی۔ (پلیٹس؛ شبد ساگر، 3470:7)

٤ - ایک کیڑا جو تقریباً چھ انچ اونچے گیہوں یا جو کے پودے کو کھا لیتا ہے۔ (پلیٹس؛ شبدساگر، 3470:7)

٥ - ایک زرد رنگ پھول کا نام جو ماہ فروری میں لگتا ہے اور جس کی خوشبو روح پرور ہوتی ہے۔

٦ - ہاتھ میں پہننے کا کڑا۔ (شبد ساگر، 3470:7)

بالا[2] english meaning

["top","upper part; stature; evasion; delusion"]