بالائے کے معنی
بالائے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + لا + اے }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم صفت |بالا| کے ساتھ |ے| لاحقہ بطور علامت اضافت لگنے سے |بالائے| بنا اور بطور حرف جار مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور حرف جار ہی مستعمل ہے۔ عام طور پر ترکیبات میں بطور جز اول مستعمل ہے۔ ١٨٤٦ء میں "آثار الصنادید" کے مقدمہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُونچی جگہ"]
بالا بالائے
اسم
حرف جار ( واحد )
بالائے کے معنی
"عمرو اور بکر نے خفیۃً یہ عہد کیا کہ عمرو پانچ روپے فی ٹن بالائے قیمت بازار دے گا۔" (١٩٠٢ء، ایکٹ معاہدۂ ہند (ترجمہ)، ١٠٣)
بالائے کے جملے اور مرکبات
بالائے طاق, بالائے سر
بالائے english meaning
to suck
شاعری
- بالائے سطحِ آب تھے جتنے تھے بے خبر
اُبھرے نہیں ہیں وہ کہ جو پہنچے ہیں تھاہ تک - بالائے سطحِ آب تھے جتنے تھے بے خبر
ابھرے نہیں ہیں وہ کہ جو پہنچے ہیں تھاہ تک - اے کیف بالائے ہو کسے گھر میں تم اپنے
دروازہ جو رہتا ہے اب آٹھ آٹھ پہر بند - نازکی سے پھر خیالوں کے گلے لگتا ہے یار
کس طرح کھولے ہوئے آغوش ہے بالائے آب - ناداری و جنوں کہ بالائے داغ داغ
حیف ای عطا کہ خط دماغ و شعور بند - خوب دیکھے اس خراب آباد کے پست و بلند
خاک زیر پا ہے دور آسماں بالائے سر - چارہ گر تدبیر درد عشق پیچھے سوچنا
خط رد تو پہلے بالائے خطر تقدیر کھینچ - مثل گل بو جان نکلے گی جو نکلا باغ سے
خون کیوں لیتا ہے میرا باغباں بالائے مر - پرندوں کا جھرمٹ برنگ سحاب
کہیں جھنڈ چڑیوں کا بالائے آب - خواب تنہائی میسر ہے کہاں اس دہر میں
چل رہی ہیں آسماں کی چکیاں بالائے سر
محاورات
- اڑ کر بالائے آسمان (فلک) جانا
- ایں ہم اندر عاشقی بالائے غم ہائے دگر
- بالائے طاق رکھنا
- کسی چیز کو بالائے طاق رکھنا