بالانشین کے معنی

بالانشین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + لا + نَشِین }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم صفت |بالا| کے ساتھ مصدر نشتن سے صیغۂ امر |نشین| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بالا نشین| مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اعلیٰ مقام پر بیٹھنے والا","اونچا بیٹھنے والا","بڑے مرتبے والا","صدر مجلس","صدر نشیں","میر مجلس","وہ شخص جو عزت کی جگہ بیٹھے"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

بالانشین کے معنی

١ - عزت کی جگہ پر بیٹھنے والا، جس کا مقام بلند ہو، حیثیت میں اعلٰی، بلند مرتبہ۔

"داغ ان اعلٰی درجے کے اردو شعرا کے ہم پایہ نہیں ہیں جن کا شمار نظم اردو کے دربار کے بالا نشینوں میں ہے۔" (١٩٠٥ء، مضامین چکبست، ٨٥)

٢ - وہ امیرانہ چیز جو حیثیت سے زیادہ سمجھی جائے۔ (ماخوذ : نوراللغات، 548:1)

بالانشین english meaning

seated aloftoccupying the chief seat; occupier of the chief seatpresidentchairman; the chief seat; the upper end (of a table)a presidentan presidentto be pre-eminentto be unrivalledto excel

Related Words of "بالانشین":