بالک کے معنی
بالک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + لَک }
تفصیلات
iاصلاً سنسکرت کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں غواصی کے |طوطی نامہ| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کی دوائی اور خوشبو","چھوٹی عمر کا بچہ","شیر خوار بچّہ","شیر خوار بچہ","کم سن","کم عمر"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : بالَکی[با + لَکی]
- جمع : بالَکے[با + لَکے]
- جمع غیر ندائی : بالَکوں[با + لَکوں (واؤ مجہول)]
بالک کے معنی
"ایک روز کسی بالک یا استری کا گلا دبا کر جو کچھ ہتھے چڑھے گا لے کر چمپت ہو جائیں گے۔" (١٩١١ء، پہلا پیار، ٧٦)
"آٹھ برس بعد کوئی بالک ہوا بھی تو ہمارے کس کام کا۔" (١٩٥٢ء، رفیق تنہائی، ٤٦)
بالک کے جملے اور مرکبات
بالک پن, بالک باڑی, بالک چوری, بالک ہٹ
بالک english meaning
childboyan infantcrumbled bread rolled in sugar and butter oileveninfantmashed breadplanerectilinear
شاعری
- وہ بالک جو دن دن کوں شانا ہوا
خردمند ہنر مند دانا ہوا - بالک پن کی سد بد خام
خام پن ووکیا آوے کام - تن تے خارج ہو جن برتن من کے پایا
ہوئی بالک بھانو منزل ناسوت آیا - کوئی کہتی بالک خوب ہوا اے بھنا تیری نیک دل
یہ بالے ان کو ملتے ہیں جو دنیا میں ہیں بڑھ بھاگی - یہ جگ موہ کی بھول بھلیاں من کا بالک چنچل ہے
کوئی پجاری گیانی ہے اور کوئی پجاری پاگل ہے - یو نادان بالک نھنا لاڑ کا
نوا پھول اہے شاہ کے جھاڑ کا - حیوان، پکھیرو، نر ناری، کیا بوڑھا، بالک بچا ہے
کیا دانا، بینا، ہوش بھرا، کیا بھولا، ناداں، کچا ہے - کوئی کہتی بالک خوب ہوا رے بہنیا تیری نیک رتی
یہ بالے ان کو ملتے ہیں جو دنیا میں ہیں بڑھ بھاگی - یہ بات نہ تھی معلوم انھیں یہ بالک جگ نستارے گا
کب مار سکے گا کنس اسے یہ کنس کو بھی آپی مارے گا - بالک سوں اب بہلا
آپے چڈہی چڑھا
محاورات
- اترا چھترا جو ہوا واکی سار نہ ہو۔ سادھ کہے رے بالکے لاکھ جتن کرلو
- ایک گرو کے بالکے
- ایک گرو کے بالکے / چیلے
- بالک جانے ہیا۔ مانس جانے کیا
- بالکوں کو سکھانا بالک پن ہی سے چاہئے
- بن بالک اور بھینس اکھاری۔ جیٹھ ماس یہ چار دکھاری
- بنا وسیلے چاکری بنا بدھ کے دیہ۔ بنا گرد کا بالکا سر میں ڈالے کھیہ
- پت چاہے تو بالکے پڑھ بدھیا بھرپور۔ بن بدھیا کے آدمی ہینگے جیسے بور
- تاول مت کر کارماں دھیرا دھیر بنا۔ تاتا بھوجن بالکے دیوت جیب جلا۔ تاولا دھنا مونجھ کی تانت۔ تاؤلا سوبؤلا
- جہاں بالک تہاں پیکھنا جہاں گورس تہاں گور۔ جہاں راجہ میٹھا بولنا وہاں بسیں گھنیرے لوگ