جیسی کے معنی

جیسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَے (ی لین) + سی }

تفصیلات

١ - جیسا کی تانیث۔, m["جسطرح کی"]

اسم

صفت ذاتی

جیسی کے معنی

١ - جیسا کی تانیث۔

جیسی کے جملے اور مرکبات

جیسی تیسی

جیسی english meaning

according asin the manner oflikesuch as

شاعری

  • اپنا حق شہزاد ہم چھینیں گے‘ مانگیں گے نہیں
    رحم کی طالب نہیں بے چارگی جیسی بھی ہے
  • صندل جیسی رنگت پر قربان سنہری دھوپ کروں
    روشن ماتھے پر میں واروں سارا حُسن خدائی کا
  • خود ہی آجائے گا دنیا کو برتنے کا ہُنر
    مصلحت جیسی ہو‘ ویسا روپ دھارے جایئے
  • پھر آج کیسے کٹے گی پہاڑ جیسی رات
    گزرگیا ہے یہی بات سوچتے ہوئے دن
  • گرم کپروں کا صندوق مت کھولنا ورنہ یادوں کی کافور جیسی مہک
    خون میں آگ بن کر اتر جائے گی صبح تک یہ مکاں خاک ہوجائے گا
  • جیسی کرتا ہے کوئی ویسی ہی پیش آئی ہے
    کھاے جو آگ ہگے گا وہی انگارے سرخ
  • بغیر عاشق نہ رکھ سکے قدم کوئی باٹ میں میری
    کہ بارِک باٹ میں جیسی کھنڈے کی دھار پکڑیا ہوں
  • علم کیا علم کی حقیقت کیا
    جیسی جس کے گمان میں آتی
  • ابھی آئے ابھی جاتے ہو جلدی کیا ہے دم لے لو
    نہ چھیڑوں گا میں جیسی چاہو تم ویسی قسم لے
  • وقت پیری شباب کی باتیں
    ایسی ہی جیسی خواب کی باتیں

محاورات

  • آدمی پر جیسی پڑتی ہے ویسی سہتا ہے
  • بارو جیسی بھربھری دھولی جیسے دھوپ میٹھی ایسی کچھ نہیں جیسے میٹھی چوپ
  • تریا بھی نربن ہے ایسی بنا دھنی کے کھیتی جیسی
  • جیسا سوتا ویسا (ہی) دھارا۔ جیسا سوت ویسا پھینٹا جیسا باپ ویسا بیٹا۔ جیسا سوت ویسی پھینٹی۔جیسی ماں (میں) ویسی بیٹی
  • جیسی اوڑھی کاملی ویسے اوڑھا کھیس
  • جیسی بندگی ویسا انعام
  • جیسی بہے بیاڑ پیٹھ تب تیسی دیجئے
  • جیسی پڑی ویسی سہی
  • جیسی پڑے ویسی سہے
  • جیسی پھوہڑ آپ چھنال تیسی لگاوے کل بیوہار

Related Words of "جیسی":