بالی[1] کے معنی
بالی[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + لی }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |بال| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ صفت لگنے سے |بالی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے اور گاہے بطور تابع مہمل بھی مستعمل ملتا ہے۔
["بال "," بالی"]
اسم
صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بالِیاں[با + لِیاں]
- جمع غیر ندائی : بالِیوں[با + لِیوں (واؤ مجہول)]
بالی[1] کے معنی
١ - کم عمر کی، نوخیز، ایانی۔
فاقے سے تین دن کے ہیں خود تیرے میہماں فرط عطش سے بالی سکینہ ہے نیمجاں (١٩٣٨ء، مراثی نسیم، ٣٨٩:٢)
٢ - [ تابع ] بھولی کنواری یا لڑکی وغیرہ کا تابع (متبوع کے معنی میں)۔
"خدا رکھے اتنی لڑکیاں بالیاں ہیں افطاری بننے میں کیا دیر لگتی ہے۔" (١٩٥٢ء، افشاں، ٥٩)
بالی[1] english meaning
["female child"]