بان چرخی کے معنی

بان چرخی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بان + چَر + خی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |بان| اور فارسی زبان سے ماخوذ اسم |چرخی| پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٩ء میں "مثنوی خزانیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بان چرخی کے معنی

١ - [ آتشبازی ] وہ چکر جس میں آتشباز متعدد ہوائی گولے رکھتے ہیں اور چرخی میں شتابہ دینے پر وہ گولے دھماکے کے ساتھ فضا میں اڑتے ہیں۔

 بان چرخی نے جو دیکھی شان چرخ بان چرخی ہو گئی تب بان چرخ (١٨٣٩ء، مثنوی خزانیہ، ٣١)