دست کشائی کے معنی

دست کشائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَسْت + کُشا + ای }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دست| کے بعد مصدر |کشادن| سے صیغہ امر |کشا| بطور لاحقۂ فاعلی کے ساتھ ہمزہ زائد لگا کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٧ء سے "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

دست کشائی کے معنی

١ - مدد، امداد یا معاونت کرنے کا عمل، دستگیری۔

"مفغول غانچی نے محاربہ میں دست کشائی کر کے پائے ثبات مستحکم کیا۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٠٨:٣)