بانا کے معنی
بانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + نا }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ ورٹک ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں |بانا| مستعمل ہے۔ اصلی معنی یعنی بطور اسم ہی مستعمل ہے۔ ١٧٣٦ء میں |ہاشم علی| کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ وہ۔ بہنا)","(س۔ وَمی بننا)","ایک قسم کا پھول","ایک قسم کا لوہے کا ڈول جو نیچے سے گول ہوتا ہے اور آبپاشی کے کام آتا ہے","تیر کا پچھلا حصّہ","دھاگوں کا چھلاّ جو کبوتروں کے پاؤں میں ڈالتے ہیں","ریشمی تاگاہ جو بُننے اور سینے میں استعمال ہوتا ہے","ریشمی یا طلائی ڈورا جو بہادر لوگ دلاوری ظاہر کرنے کو پاؤں میں باندھتے ہیں","وا کرنا","وہ تار جو جلاہے عرض میں بنتے ہیں"]
ورٹک بانا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : بانے[با + نے]
- جمع : بانے[با + نے]
- جمع غیر ندائی : بانوں[با + نوں (واؤ مجہول)]
بانا کے معنی
"دیہاتی کلاہیں ہندو بانا (دھوتی، ساری) بیاہ کی رسمیں - اور بہت سی دوسری باتیں پہلے سے چلی آ رہی ہیں۔" (١٩٧١ء، اردو کا روپ، ٤٩)
"اس نے اپنے پچیس جاں بازوں کو تیار ہونے کا حکم دیا خود سپاہیانہ بانا سجایا۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم پچیسی، ٨٨:١)
"سوداگری بانے میں شہر میں داخل ہوئے۔" (١٩١٠ء، بزم اکبری، ٣١:١)
آرزو چپ ہو صورت تصویر عشق کا اک یہی ہے بانا کیا (١٩٢٦ء، فغان آرزو، ٥٤)
بانا english meaning
appearanceformshapecolour; propertyhabitpeculiarity; professioncastesectclass; veilcovering; dressgarmentcostumefashion or style of dress; uniformlivery; maskdisguisea kind of armsa veildressprofessionthe woolto cookto demand why and whereforeto disputeto feed a fireto heat an ovento make not the slightest noiseto remain perfectly quietuniformitywrangle
شاعری
- منج من میں دھڑا جھاڑ ہو بانا سوں غم کے چھائے ہیں
بھی تس اپر پھل برہ کے انگار جیوں بار آئے ہیں - نہ بانا نہ پٹانہ لانببی کٹار
سو کردی فرنگ ہورکتے باگدار - لکھا ہے جو گاوان کی حوراں وہاں
سبھوں کا ہو بانا سفید کا جاں - آرزو چپ ہو سورت تصویر
عشق کا اک یہی ہے بانا کیا - نہ بانا نہ پٹا نہ لانبی کٹار
سو کردی فرنگ ہور کتےباگدار - دشمن چھپے جو خاف سے جاجا کے آڑ میں
سینے کو نانا گاڑ کے بانا پہاڑ میں - باباں میریاں مشتاق ہیں تج بانہہ کے گلہار کے
باباں منے بانا سکے تج بانہہ کا گلہار عیش - باہاں میریاں مشتاق ہیں تج بانہہ کے گلہار کے
باہاں منے بانا سکے تج بانہہ کا گلہار عیش
محاورات
- آغوش میں دبانا
- آگ دابنا یا دبانا
- آنچل دابنا یا دبانا
- آنکھوں میں آنسو آنا۔ بھر آنا بھرلانا (متعدی)بھرنا۔ ڈبڈبا آنا یا لانا (متعدی) یا ڈبڈبانا
- آنکھوں میں آنسو ڈبڈا آنا یا ڈبڈبانا
- انگلی (دانت تلے) دبانا
- انگلی دانت (دانتوں) کے نیچے (- دانتوں میں) دابنا / دبانا
- انگلیاں دانتوں میں دبانا
- ایمان بغل میں دبانا / مار لینا
- ایمان بغل میں دبانا یا مار لینا