بانا[3] کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word baana[3] meanings and details
بانا[3] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + نا }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |واٹ| ہے اس سے ماخوذ اردو میں |بانا| مستعمل ہے۔ اصل معنی میں ہی یعنی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں |حسن شوقی| کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
["واٹ "," بانا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : بانے[با + نے]
- جمع : بانے[با + نے]
- جمع غیر ندائی : بانوں[با + نوں (واؤ مجہول)]
بانا[3] کے معنی
"غرض اور غایت بانے کی بھی یہی ہے کہ بانا - چلاتا ہوا انسان دشمنوں کے نرغے میں سے نکل جائے۔" (١٩٢٦ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ٢٤٩)
دشمن چھپے جو خوف سے جا جا کے آڑ میں سینے کو تانا گاڑ کے بانا پہاڑ میں (١٩٥٩ء، معرکۂ خیبر، (فہم سکندر رضا)، ٧)
"بانا : اس کو لٹھ کہتے ہیں کرتب دکھانے والوں نے اس میں لٹروں کا اضافہ کر لیا ہے۔" (١٩٢٥ء، اسلامی اکھاڑا، ٢١)
بانا[3] کے جملے اور مرکبات
بانا بند
بانا[3] or baana[3] english Translation
["A kind of rocket; a kind of sword","a sort of patta with a thick-edged blade and a wooden hilt"]