باناتی[3] کے معنی
باناتی[3] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + نا + تی }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |بانات| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے |باناتی| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠٣ء میں |نہال چند| کی "مذہب عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
["بانات "," باناتی"]
اسم
صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
باناتی[3] کے معنی
١ - بانات سے منسوب، بانات کا بنا ہوا، بانات کے رنگ کا۔
"بیچاروں نے اپنا باناتی چغہ بچھا دیا۔" (١٩٢٨ء، حیرت، مضامین، ٢٨٤)