بانٹ کے معنی

بانٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بانْٹ (ن مغنونہ) }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |بانٹنا| سے حاصل مصدر ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء میں "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بانٹنا کا","تاش یا گنجفے کے پتوں کی تقسیم","تولنے کے باٹ","حاصل قسمت","خارج قسمت","دودھ دوہتے وقت جو گائے یا بھینس کے آگے کچھ کھانے کو رکھ دیتے ہیں اسے بھی بانٹ کہتے ہیں","وہ دانہ چارہ جو گائے بھینس کے آگے دودھ دوھنے کے وقت ڈالتے ہیں"]

ونٹ بانْٹ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بانٹ کے معنی

١ - تقسیم کا عمل، بٹوارا۔

"بولی آوازیں دو بھانت کی ہوتی ہیں سر اور اس پر چیخ کی آوازوں میں ایسی کوئی بانٹ نہیں ہوتی۔" (١٩٧١ء، اردو کا روپ، مقدمہ، ٩)

٢ - حصہ، بخرہ؛ قسمت۔

 چین گر اپنی بانٹ میں آتا کیوں تو عورت ذات بناتا (١٨٨٤ء، بیوہ کی مناجات، ٨)

٣ - [ ریاضی ] خارج قسمت، حاصل قسمت۔ (فرہنگ آصفیہ، 358:1)

٤ - [ کھیل ] گنجفے یا تاش کے پتوں کی تقسیم۔ (نوراللغات،۔ 551:1)

بانٹ کے مترادف

بخرہ, ڈویژن

باٹ, بخرا, بخرہ, بٹاتی, بٹورا, بٹے, تقسیم, حصّہ, وزن

بانٹ کے جملے اور مرکبات

بانٹ بونٹ کر

بانٹ english meaning

dividingapportioning; divisiondistribution; partportionshareallotment; dealingdeal (at cards); lotconcernbusiness; food given to a cow while milking her(rus) feeda sudden starta weightallotmentdistributiondivisionPortionto be alarmedto start up

شاعری

  • بانٹ لے کوئی کسی کا درد یہ ممکن نہیں
    بارِ غم دنیا میں اٹھواتے نہیں مزدور سے
  • پرائی محنتیں آؤ کہ بانٹ لیں دونوں
    کچھ اس طرح کہ شجر تیرے اور ثمر میرے
  • چلو اپنی محبت‘ سبھی کو بانٹ آئیں
    ہر اِک پیار کا بھوکا دکھائی دیتا ہے
  • سیلف میڈ لوگوں کا المیہ

    روشنی مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے
    زندگی کے رستے میں‘ بچھنے والے کانوں کو
    راہ سے ہٹانے میں‘
    ایک ایک تنکے سے‘ آشیاں بنانے میں
    خُشبوئیں پکڑنے میں‘ گُلستاں سجانے مین
    عُمر کاٹ دیتے ہیں
    عمر کاٹ دیتے ہیں
    اور اپنے حصے کے پُھول بانٹ دیتے ہیں
    کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں
    درگزر کے گلشن میں اَبر بن کے رہتے ہیں
    صَبر کے سمندر میں کَشتیاں چلاتے ہیں
    یہ نہیں کہ اِن کا اِس شب و روز کی کاہش کا
    کچھ صِلہ نہیں ملتا!
    مرنے والی آسوں کا خُوں بہا نہیں ملتاِ

    زندگی کے دامن میں جس قدر بھی خوشیاں ہیں
    سب ہی ہاتھ آتی ہیں‘
    سب ہی مل بھی جاتی ہیں
    وقت پر نہیں ملتیں… وقت پر نہیں آتیں!
    یعنی ان کو محنت کا اَجر مِل تو جاتا ہے
    لیکن اِس طرح جیسے‘
    قرض کی رقم کوئی قسط قسط ہوجائے
    اصل جو عبارت ہو ’’پس نوشت‘‘ ہوجائے
    فصلِ گُل کے آخر میں پُھول ان کے کھلتے ہیں
    ان کے صحن میں سُورج دیر سے نکلتے ہیں
  • کہیں اور بانٹ دے شہر میں کہیں اور بخش دے عزتیں
    مرے پاس ہے مرا آئینہ میں کبھی نہ گرد وغبارلوں
  • کوباں منے بیٹ کلوں بسر کوڑیاں کوں
    سن دیک اپس بانٹ لینا گوپیاں کوں
  • دیا بانٹ کر ایک حصہ تمام
    قیامت تلک ایک بندوں کے نام
  • حسن سے بانٹ لیا عشق کا مسکن ہم نے
    گھر میں معشوق کا قبضہ ہے تو باہر اپنا
  • خوباں منے بیٹ توں بسر کوڑیاں کوں
    سن دیک اپس بانٹ لینا گوپیاں کوں
  • شجر قد کی جو شاخیں تھیں انہیں چھانٹ دیا
    زخم کے پھولوں کو ہر جسم پہ پھر بانٹ دیا

محاورات

  • اندھا بانٹے جیوڑی اور پیچھے بچھڑا کھائے
  • اندھا بانٹے ریوڑی (- ریوڑیاں) (ہر پھر) اپنوں ہی کو دے
  • اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں ہی کو دے
  • اندھا بانٹے ریوڑیاں ہر پھر اپنوں ہی کو دے
  • اندھے بانٹے ریوڑیاں اپنوں ہی کو دے
  • بانٹ چونٹ کرنا
  • بانٹل بھائی پڑوسی برا
  • جو جٹ بانٹ کھائے اور گیہوں کھائے ڈوم
  • جو دھن جاتا دیکھئے آدھا لیجیے بانٹ
  • چنبیلی چاؤ میں آئی بختاور ریوڑیاں بانٹے

Related Words of "بانٹ":