بانکا کے معنی

بانکا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باں + کا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |ورک| ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں |بانکا| مستعمل ہے اور بطور اسم اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک باجہ","ایک خاص فرقہ جو ٹیڑھا دوپٹہ سر پر باندھتا ہے اور ٹیڑھی ٹوپی سر پر رکھتا ہے","ایک نعل نما اوزار جس سے گنّا یا بانس چھیلتے ہیں","جُھکا ہوا","خوش پوش","خوش لباس","خوش وضع","طرح دار","مڑا ہوا","وضع دار"]

ورک بانْکا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["واحد غیر ندائی : بانْکے[باں + کے]","جمع : بانْکے[باں + کے]","جمع غیر ندائی : بانْکوں[باں + کوں (واؤ مجہول)]"]

بانکا کے معنی

["١ - بانک کے فن میں مہارت رکھنے والا، بنکیت۔","٢ - سر پر باندھنو والی ترچھی ٹوپی اور کمر میں پیش قبض رکھنے والا نوجوان (جو برصغیر کے دور شاہی میں اور اس کے کچھ بعد تک ہوتا تھا بات بات پر بپھرنا، کمزوروں کی مدد کرنا، قوت کے دعویداروں سے مقابلہ بلکہ مجادلہ اس کا شعار تھا)۔","٣ - معشوق۔ (فرہنگ آصفیہ، 360:1؛ نوراللغات، 554:1)"]

[" جس پرے میں مہ نو تیغ کا تاکے جھانکے پھینک کر اپنی کٹاروں کو ہوا ہوں بانکے (١٩٧٥ء، رواں واسطی، مرثیہ، ١٥)","\"آگے ایک قزلباش ہے تو پیچھے دس بانکے اور بیس شہدے۔\" (١٩٣٣ء، مغل اور اردو، ٧٠)"," تیر سے دل کو لگاوٹ ہے کہ اس کا پیکاں ہے نکیلا مرے بانکے کی نظر ہی کا سا (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ٧)"]

["١ - جھکا ہوا، خمدار، ٹیڑھا، ترچھا۔","٢ - بہادر، دلیر، سپاہی (بیشتر جوان وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔","٣ - طرحدار، وضعدار۔","٤ - معشوقانہ انداز رکھنے والا، رنگیلا، رسیلا، چھبیلا، شوخ، طراز۔"]

[" ہو گیا اک ترک کی ترچھی نگاہوں کا شکار میں خدا کے گھر سے لایا ہوں عجب بانکا نصیب (١٩٣٥ء، ناز، کلیات ناز، ٦١)","\"یہ بانکا جوان فوجی وردی سے آراستہ کمر میں کرچ لگائے - گھر میں داخل ہوا۔\" (١٩٢١ء، لڑائی کا گھر، ٧)"," بانکوں کے بانکپن کو ملاؤ نہ خاک میں تن تن کے یوں نہ اپنا بدن دیکھتے چلو (١٨٧٢ء، دیوان قلق، مظہر عشق، ١٢٢)"," اک طرف پھول کنول کا وہ سجیلا بانکا مسکراتا ہے کھڑا غنچہ دہن پانی میں (١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ١١٦:١)"]

بانکا کے مترادف

رسیا, رنگیلا, البیلا

باغی, بداطوار, بدچلن, بدمعاش, بدوضع, بہادر, بیباک, ترچھا, چالاک, خمدار, دلیر, شریر, شوخ, شہدا, لُچّا, ناخوش, ناراض, نڈر, ٹیڑھا, کج

بانکا کے جملے اور مرکبات

بانکا ترچھا

بانکا english meaning

a knife to cut bamboobeaubravecoxcombcrookedcunningcurvedfopfourfoldfourteensnobbish bully (esp of lucknow)spirited

شاعری

  • واہ کیا ترچھے ڈوپٹے کا ہے بانکا انداز
    ہے زمانے کی اداؤں سے نکیلا انداز
  • یہ وہ تیغ ہے جس کا ٹانکا نہیں
    اسی پر ظفر یاب بانکا نہیں
  • بول بانکا ہے گرچہ بحری کا
    پن او سیدا ہے اے سجن تجھ ساتھ
  • ہوگیا اک ترک کی ترھی نگاہوں کا شکار
    میں خدا کے گھر سے لایا ہوں عجب بانکا نصیب
  • تند ہو بولا وہ بانکا چھوڑ دامن کو مرے
    راست ہوتے بھی کہیں دیکھا ہے خم تلوار کا
  • کبھی گنڈا کبھی بانکا کبھی سادہ وضع بھولا
    وہ ظالم ایک دن میں سینکڑوں طرحیں بدلتا ہے
  • اوسوز آگے سنبھل کے جانا
    بیٹھا ہے لائے گھات بانکا

محاورات

  • اللہ کرے بانکا پکڑا جائے۔ لال خاں کے لکڑے سے جکڑا جائے
  • بال بانکا ہونا
  • زبان شیریں ملک گیری، زبان ٹیڑھی ٹھری ملک بانکا
  • زبان شیریں ملک گیری۔ زبان ٹیڑھی ملک بانکا
  • زبان ٹیڑی ملک بانکا
  • زباں شیریں ملک گیری زباں ٹیڑی ملک بانکا
  • سونے کی انگوٹھی پیتل کا ٹانکا۔ ماں چھنال پوت بانکا
  • نیا بانکا تاڑ کی تلوار
  • کیسے ‌میں ‌نہیں ‌کھل ‌کی ‌ڈلی۔ ‌بانکا ‌(چھیلا) ‌پھرے ‌گلی ‌گلی

Related Words of "بانکا":