باورچی کے معنی

باورچی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + وَر + چی }

تفصیلات

iاصلاً ترکی زبان کا لفظ ہے اغلب امکان ہے کہ اردو زبان میں فارسی کی وساطت سے داخل ہوا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ھ باور۔ س۔ دردر۔ ایک قسم کی مٹھائی)","لغوی معنی اعتبار دار","کُک بائی","کھانا پکانے والا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : باوَرْچِیوں[با + وَر + چِیوں (و مجہول)]

باورچی کے معنی

١ - جو کھانا پکانے کے کام پر مامور ہو، کھانا پکانے والا، خانساماں، بکاول، رسوئیا۔

"(وہ) کھانا پکانا جانتی ہو اس سے میری مراد یہ نہیں کہ اس سے باورچی کا کام لیا جائے گا۔" (١٩٣٥ء، مکاتیب اقبال، ٣١٤:١)

باورچی کے مترادف

بھٹیارا

بکاول, بکاوَل, پنر, خانساماں, رسوئیا, طباخ, طبّاخ, طعام, کُک

باورچی کے جملے اور مرکبات

باورچی خانہ

باورچی english meaning

cooklittlenesssmallness

شاعری

  • مجھ کو باورچی یوں دھراتے ہیں
    رہ ترے آش کیا پکاتے ہیں

محاورات

  • پیرباورچی بہشتی خر
  • نئے باورچی ساگ میں شوربا

Related Words of "باورچی":