باپ کا مال کے معنی

باپ کا مال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باپ + کا + مال }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم باپ اور عربی سے ماخوذ اسم مال کے درمیان کلمہ اضافت |کا| لانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

باپ کا مال کے معنی

١ - موروثی چیز، اپنے باپ کی میراث، وہ مال جس کی ملکیت کا قانونی حق حاصل ہو۔

"اردو ہر زبان کی پونجی کو اس طرح سے لے لیتی ہے جیسے اس کے باپ ہی کا مال ہے۔" (١٩٢٨ء، باتوں کی باتیں، میر باقر علی، ٤٥)