بجھارت کے معنی
بجھارت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بُجھا + رَت }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |بوجھنا| سے ماخوذ |بجھارت| اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "ایکٹ ١٩" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک مسئلہ","حساب فہمی","حساب کا تصفیہ","مشکل معاملہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بُجھارَتیں[بُجھا + رَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : بُجھارَتوں[بُجھا + رَتوں (و مجہول)]
بجھارت کے معنی
١ - بوجھنے کے قابل بات، معما، پہیلی، استعارۃً۔
اک اسی ایک ٹھوکر سے کرے سوفلسفی پیدا نہ بوجھا فلسفہ اس کو یہ اک ایسی بجھارت تھی (١٩١٤ء، بہارستان، ظفر علی خان، ١٣٤)
٢ - حساب فہمی، حساب کا تصفیہ۔ (نوراللغات)
"پٹواری کے سمن میں ہدایت ہونی چاہیے کہ وہ . بجھارت و کھپوٹ اپنے ساتھ لاوے۔" (١٨٧٣ء، ایکٹ، ١٩، ٩٤)
٣ - زمین سے متعلق حساب کتاب کا رجسڑ۔
بجھارت کے مترادف
پہیلی
بُجھ, بجُھول, پہیلی, چیستان, معّمہ, معمّا
بجھارت english meaning
riddle
شاعری
- اک اُمی ایک تھوکر سے کرے سو فلسفی پیدا
نہ بوجھا فلسفہ اس کو یہ اک ایسی بجھارت تھی