بحث طلب کے معنی

بحث طلب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَحْث + طَلَب }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ حاصل مصدر |بحث| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |طلب| بطور لاحقہ لگنے سے |بحث طلب| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٠ء میں |خطبات احمدیہ| میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

بحث طلب کے معنی

١ - جس میں بحث و مباحثے کی ضرورت ہو۔

"یہ دونوں مقدمے بحث طلب ہیں۔" (١٩٠٣ء، علم الکلام، ١٠٠:١)