بخیر و عافیت کے معنی
بخیر و عافیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَخَے (ی لین) + رو (و مجہول) + عا + فِیَت }
تفصیلات
iعربی اسما پر مشتمل مرکب عطفی |خیر و عافیت| کے ساتھ فارسی حرف جار |ب| بطور سابقہ لگنے سے |بخیر و عافیت| مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
بخیر و عافیت کے معنی
١ - سلامتی اور اطمینان کے ساتھ، سکون اور تندرستی کے ساتھ۔
"ہم لوگ یہاں بخیر و عافیت اور آپ کی خیر و عافیت خداوند کریم سے نیک مطلوب ہیں۔" (١٩٢٩ء، تسہیل القواعد، ضمیمہ، ٢٧)