بد دعا کے معنی

بد دعا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَد + دُعا }

تفصیلات

iفارسی اسم صفت |بد| اور عربی اسم |دعا| بطور موصوف لگنے سے |بددعا| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بد دعا کے معنی

١ - وہ دعا جس میں کسی کو ضرر پہنچنے کی خواہش کی جائے، کوسنا، نفرین، لعنت۔

 احساس غم میں زحمت آہ و بکا نہ کی منھ میں زبان ہوتے ہوئے بد دعا نہ کی (١٩٣٨ء، مراثی نسیم، ٨٢:٢)

بد دعا english meaning

curseimprecationmaledictiona cursecurse ; anathema [A]

شاعری

  • گوئیا باب اجابت ہجر میں تیغا ہوا
    ورنہ کس شب آپ کو میں بد دعا کرتا نہیں
  • پھرتا ہے تو تو گلیوں کے اندر خراب و خوار
    اے مصحفی یہ کس کی تجھے بد دعا لگی
  • چلمن کی اوٹ بیٹھ کے چخ کرتے ہو مگر
    تنکے چنو گے میری اگر بد دعا لگی
  • مرتا ہوں شب فراق بے موت
    اپنی مجھے بد دعا لگی ہے
  • ہاتھ اپنے ان گنوں سے اٹھاو اجی سنا
    دے بیٹھے بد دعا نہ تمہیں کوئی جلا تھا