بدخشاں کے معنی
بدخشاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَدَخ + شاں }
تفصیلات
١ - پاکستان اور خراسان کے درمیان دریائے جیجون کے جنوب میں واقع ایک علاقہ جس کے لعل مشہور ہیں (ادبیات میں مستعمل)۔, m[]
اسم
اسم معرفہ
بدخشاں کے معنی
١ - پاکستان اور خراسان کے درمیان دریائے جیجون کے جنوب میں واقع ایک علاقہ جس کے لعل مشہور ہیں (ادبیات میں مستعمل)۔
شاعری
- دردنداں نے مروارید تک کی آبرو کھوئی
ترے یاقوت لب نے کھودیا لعل بدخشاں کو - لہو روتا رہا عشق لب رنگین حضرت میں
اتارا پانی آنکھوں نے مری لعل بدخشاں کا - تج شکر ایسے بول تھے فرخ شکر سب کم ہوا
شہر بدخشاں میں نواروں لعل ادھر کے دان کوں - بوسے کی بھی نہ جو کہ لب لعل کام آئے
پتھر ہے پھر وہ لعل بدخشاں ہی کیوں نہ ہو - وہ موتیوں کے دانت وہ حسن اور وہ دہن
غنچہ میں جلوہ گر ہے بدخشاں مع عدن - اکھنڈ ہیرا ہو یک ہوئی کچ درخشاں
ہوا ہر یک بھتر لعل بدخشاں - خوں ٹپک کر آنکھ سے پھر اشک تر پیدا ہوا
معدن لعل بدخشاں میں گہر پیدا ہوا - تجہ مکہ دسے خراساں لوچن دسے ہندوستان
راتے اَدَھر بدخشاں بستا یمن دَسَن میں - تج شکر ایسے بول تھے نرخ شکر سب کم ہوا
شہر بدخشاں میں نواروں لعل ادھر کے دان کوں - جو سیندوریہ ان میں ہیں بے شمار
ہیں لعل بدخشاں بھی ان پر نثار