بدچلن
{ بَد + چَلَن }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |بد| کے ساتھ ہندی اسم |چلن| لگانے سے مرکب |بدچلن| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٧٢٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
بدچلن کے معنی
١ - برے چال چلن کا، جس کا کردار برا ہو۔
"ایک ادنٰی خاندان کی غریب بد قسمت و ملا . کسی طرح بدچلن طوائف نہ تھی۔" (١٩٢٦ء، شرر، درگیش نندنی، ١٣٢)