انگور کے معنی
انگور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَن (ن مغنونہ) + گُور }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(فالسے سے بڑا اور خوبانی سے چھوٹا) ایک گول یا قدرے بیضاوی مشہور میوہ، سبز یا گہرا کاسنی رنگ (چھوٹا گول بے تخم جسے سُکھا کر کشمش کہتے ہیں، اور بڑا قدرے بیضاوی تخمدار جو سُوکھ کر منقیٰ کہلاتا ہے) مویز","(مجازاً) صحت یاب ہوتے ہوئے زخم یا داغ کا سرخ تنا ہوا دانہ دار گوشت جو سوکھ کر کھرنڈ کہلاتا ہے","اندمالِ زخم","ایک قسم کا تر میوہ جس کی شراب بنائی جاتی ہے","ایک مشہور میوہ ہے","خایئہ غلاماں","زخم پر جو دانہ دار گوشت پیدا ہوتا ہے","زخم کا پیوند","زیچ تاک","میوہ تاک"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : اَنْگُوروں[اَن (ن مغنونہ) + گُو + روں (و مجہول)]
انگور کے معنی
"چاروں کو انگور پسند تھے یا چاروں کے دل میں انگوروں ہی کی آرزو پیدا ہوئی۔" (١٩٧٦ء، حریت، کراچی، ٦ اپریل، ٣)
نشۂ الفت جھلکتا ہے کسی کی آنکھ میں پھر ہمارے زخم کا انگور شاید چھل گیا (١٩٣٦ء، ناز، علی نواز، گلدستہ ناز، ١٥)
انگور کے مترادف
تاک, پپڑی
اندمال, انگیر, بھراو, پپڑی, پیکانی, تاک, تربرہ, تیرز, خلیلی, داکھ, دزماری, دودہ, راز, رازتی, راوپہ, رز, عنب, واکھ, کھرند
انگور english meaning
the grapevitis vinifcra; granulations in a healing sorecicatricescab of a soregranulation (of healing wound)grapeshuman bodyscab (of sore)
شاعری
- نشہ مے میں کھلی دشمنی دوست مجھے
آب انگور نے کی آتش پنہاں پیدا - انگور ہی میں اترا قسمت کا آب و دانہ
میں تھا اسی کا پیلسا میں تھا اسی کا بھوکا - دار بستوں میں شکوہ فلک اخضر ہے
تارے انگور کے دنے ہیں تو خوشہ ہیں پرن - کسی میکش کو دینگے تختہ انگور کی خدمت
جناب شیخ ٹھیکا لے چکے ہیں باغ رضواں کا - مذہب کررہا ہے بادہ انگور کی واعظ
مزہ جب ہے کہ ہو ایسی ہی تلخی آب کوثر میں - تاک میں تھے ہو بڑے موذی تم اے چھوٹے میاں
کر گئے خایہ زہر مار انگور آپ - انگور ہور انجیر میٹھے انار
اتھے سیب ہور خمر کاں بے شمار - انگور سنگترہ نارنگی برسیو سدا پھل سیتا پھل
نارنج جھنبیل اور کولے کھٹے میٹھے کمر کھ گلگل - باغ کے گرد جیسے ہے دستور
تاک ہو دار بست اور انگور - پھر خوشے اوتری پھر کھنچے انگور کی شراب
پھر شاخ تاک پیچ سر دار بست کھائے
محاورات
- انگور آنا ۔ بھر آنا ۔ بندھ جانا یا بندھنا
- انگور باندھنا (بندھنا)
- انگور بھر آنا (بھرنا)
- انگور پھٹ جانا۔ پھٹنا یا تڑکھنا
- انگور کا پھوٹ بہنا
- انگور کھٹے ہیں
- ایک انار صد بیمار۔ ایک انگور و صد زنبور
- ایک انار سو بیمار۔ ایک انگور سو زنبور
- ایک انگور سو زنبور
- زخم کا انگور ہرا ہونا