برابری کے معنی

برابری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَرا + بَری }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |برابر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت یا نسبت ملنے سے |برابری| بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بحثا بحثی","بے ادبی","حرصا حرصی","ضدم ضدا","ہم پلگی","ہم چشمی","ہم سری","ہم منصبی","ہم وزنی","یکساں پن"]

بَرابَر بَرابَری

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), صفت نسبتی

برابری کے معنی

["١ - برابر سے اسم کیفیت؛ ہمچشمی، ہمسری، رقابت۔","٢ - مقابلہ، سامنا۔","٣ - حرص، رہس۔","٤ - تکرار، بحث (گستاخی، بے ادبی کے ساتھ)۔","٥ - مطابقت، موافقت۔ (نوراللغات، 605:1)","٦ - ہمواری، چورسائی۔ (فرہنگ آصفیہ، 380:1)","٧ - مساوات، عدل، یکساں برتاؤ۔"]

["\"دولت و ثروت کے لحاظ سے دلی کی برابری نہ کر سکے۔\" (١٩٢٤ء، وداع خاتون، ٥)"," کہاں ہے یہ آئینے کی صورت کرے گا تیری برابری کیا ملانے نہ منہ وہ تیرے چہرے سے ہاتھ کنگن کو آرسی کیا (١٩٢٥ء، دیوان شوق قدوائی، ٤٨)"," چھاے دکھا کے شوخ دل آرا کو اپنے بھی کرنے لگا برابری اب دل سے آئنہ (١٩٧٠ء، دیوان مہر، الماس درخشاں، ١٨٤)"," بغل میں غیر ہے بڑھکر نہ گفتگو کرنا کہیں نہ آپ کی میری برابری ہو جائے (١٨٧٢ء، دیوان عاشق، ٢١٨)","\"کئی کئی بی بیوں میں (پوری پوری) برابری کر سکو تو بالکل ایک ہی طرف مت جھکو۔\" (ترجمۂ قرآن، نذیر، ١٥٦)"]

["١ - برابر سے منسوب، برابر کا۔"]

["\"مساوی القوت ہونے کا رشتہ تمام سیٹوں کے گروہ میں ایک برابری رشتہ ہے۔\" (١٩٦٩ء، نظریہ سیٹ، ٨٣)"]

برابری کے مترادف

سامنا, مماثلت, مساوات, تسویہ

چورسائی, حرص, حریفی, رقابت, سامنا, گستاخی, مساوات, مطابقت, مقابلہ, موافقت, ہمچشمی, ہمسری, ہمواری, یکسانیت

برابری کے جملے اور مرکبات

برابری بانہہ, برابری بانھ

برابری english meaning

competitionequalityequilibriumexactnessinsolencelevelof good or bright colourparparallelism

شاعری

  • آتا ہے ہر سحر کو تیری برابری کو
    کیا دن لگے ہیں یارو خورشید خاوری کو
  • کہاں ہے کہ آئنے کی صورتکرے گا تیری برابری کیا
    ملا لے نے منہ وہ تیرے چہرے سے ہاتھ کنگن کا آرسی کیا
  • چھالے دیکھا کے شوخ دل آرا کو اپنے بھی
    کرنے لگ برابری اب دل سے آئنہ
  • بغل میں غیر ہے بڑھکر نہ گفتگو کرنا
    کہیں نہ اپ کی میری برابری ہوجائے
  • آتا ہے ہر سھر کو تیری برابری کو
    کیا دن لگے ہیں یارو خورشیدِ خاوری کو

محاورات

  • اس کی جوتی کی برابری تو کرلے
  • برابری کرنا
  • تمہاری برابری وہ کرے (ٹانگ اٹھا کر موتے) جو دوڑتے ہرن کو پکڑے
  • ہری ‌سیوا ‌سولھا ‌برس ‌گر ‌سیوا ‌پل ‌چار۔ ‌تو ‌بھی ‌نہیں ‌برابری ‌بیدوں ‌کیا ‌بچار

Related Words of "برابری":