بربادی کے معنی
بربادی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَر + با + دی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |بر| کے بعد فارسی اسم |باد| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٥٢ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["غارت گری","قلع قمع","لوٹ کھسوٹ","ناس بیخ کنی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
بربادی کے معنی
١ - اجاڑ، ویرانی۔
"صحابہ . پہلے ہی سمجھ چکے تھے کہ یہ ہجرت قریش کی بربادی کا پیش خیمہ ہے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٧٠:٣)
بربادی کے مترادف
تباہی, ویرانی
اتلاف, استیصال, اضاعت, تباہی, خرابی, ناس, ویرانی
بربادی english meaning
lossruindestructionwastea large kind of goat from BarbaryDestructionloss [P ~ بر on + باد wind]ravageretired
شاعری
- دلی کی بربادی کا کیا مذکور ہے
یہ نگر سو مرتبہ لُوٹا کیا - ایک حالتِ ناطاقتی میں
جرمن شاعر گنٹر گراس کی نظم IN OHNMACHT CEFALLEN کا آزاد ترجمہ
جب بھی ہم ناپام کے بارے میں کچھ خبریں پڑھتے ہیں تو سوچتے ہیں
وہ کیسا ہوگا!
ہم کو اس کی بابت کچھ معلوم نہیں
ہم سوچتے ہیں اور پڑھتے ہیں
ہم پڑھتے ہیں اور سوچتے ہیں
ناپام کی صورت کیسی ہوگی!
پھر ہم ان مکروہ بموں کی باتوں میں بھرپور مذمّت کرتے ہیں
صبح سَمے جب ناشتہ میزوں پر لگتا ہے‘
ُگُم سُم بیٹھے تازہ اخباروں میں ہم سب وہ تصویریں دیکھتے ہیں
جن میں اس ناپام کی لائی ہُوئی بربادی اپنی عکس نمائی کرتی ہے
اور اِک دُوجے کو دِکھا دِکھا کے کہتے ہیں
’’دیکھو یہ ناپام ہے… دیکھو ظالم اس سے
کیسی کیسی غضب قیامت ڈھاتے ہیں!‘‘
کچھ ہی دنوں میں متحرک اور مہنگی فلمیں سکرینوں پر آجاتی ہیں
جن سے اُس بیداد کا منظرص کالا اور بھیانک منظر
اور بھی روشن ہوجاتا ہے
ہم گہرے افسوس میں اپنے دانتوں سے ناخن کاٹتے ہیں
اور ناپام کی لائی ہوئی آفت کے ردّ میں لفظوں کے تلوے چاٹتے ہیں
لیکن دُنیا ‘ بربادی کے ہتھکنڈوں سے بھری پڑی ہے
ایک بُرائی کے ردّ میں آواز اُٹھائیں
اُس سے بڑی اِک دوسری پیدا ہوجاتی ہے
وہ سارے الفاظ جنہیں ہم
آدم کُش حربوں کے ردّ میں
مضمونوں کی شکل میں لکھ کر‘ ٹکٹ لگا کر‘ اخباروں کو بھیجتے ہیں
ظالم کی پُرزور مذمّت کرتے ہیں
بارش کے وہ کم طاقت اور بے قیمت سے قطرے ہیں
جو دریاؤں سے اُٹھتے ہیں اور اّٹھتے ہی گرجاتے ہیں
نامَردی کچھ یوں ہے جیسے کوئی ربڑ کی دیوارووں میں چھید بنائے
یہ موسیقی‘ نامردی کی یہ موسیقی‘ اتنی بے تاثیر ہے جیسے
گھسے پٹے اِک ساز پہ کوئی بے رنگی کے گیت سنائے
باہر دُنیا … سرکش اور مغرور یہ دُنیا
طاقت کے منہ زور نشے میں اپنے رُوپ دکھاتی جائے!! - وہب کا حجلہ لٹاعترت کی بربادی کے بعد
جیسے لوٹی جائے آرائش کہیں شادی کے بعد - کروں گی خانۂ جنت میں خانہ آبادی
ہزار حیف مرے لاڈلے کی بربادی - ہم سمجھتے تھے گھر کی آبادی
تو نے کی ہائے خانہ بربادی - خانہ بربادی کے ہاتھ آئی نہ میری بزم عشق
بجلیوں کو میرے خرمن کا پتہ ملتا نہیں
محاورات
- خانہ بربادی