برچھی کے معنی
برچھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَر + چھی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |برچھا| کا |الف| حذف کر کے |ی| بطور لاحقہ تصغیر ملنے سے |برچھی| بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٧ء کو "فرح البیان (مقالات شیرانی)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک چھوٹا بھالا جس کا پھل چوڑا ہوتا ہے","چھوٹا برچھا","چھوٹا بَلّم","چھوٹا نیزہ","یہ ہتھیار ایک چھوٹی تلوار یا بڑے خنجر سے مشابہ ہے۔ اسے خاص طور پر ہتھیار بند دشمن (رائفل بردار یا نیزہ بردار) پر حملہ کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ہتھیار 1650ء میں فرانس کے علاقہ بیآن میں تیار کیا گیا تھا۔ یہ ہتھیار سامنے سے خنجر کی طرز کا ہوتا ہے اور دوسرے سرے پر ہینڈل ہوتا ہے جس سے بہ آسانی ہتھیار بند دشمن کا دفاع /حملہ کیا جاسکتا ہے"]
اسم
اسم آلہ ( مؤنث )
اقسام اسم
- جمع : بَرْچِھیاں[بَر + چِھیاں]
- جمع غیر ندائی : بَرْچِھیوں[بَر + چِھیوں (واؤ مجہول)]
برچھی کے معنی
برچھی جگر یہ کھا کے جو تڑپے جواں پسر یوسف جمال نور نظر پارۂ جگر (١٩٢٦ء، مراثی شاد عظیم آبادی، ٢٩:١)
برچھی کے مترادف
نیزہ
پیکان, نیزہ
برچھی english meaning
small spear; spearlancejavelindarta darta javelina lancea spearmedical treatment
شاعری
- اُودھر تلک ہی چرخ کے مشکل ہے ٹک گزر
اے آہ پھر اثر تو ہے برچھی کی چوٹ پر - آہ برچھی سی لگی تھی تیر سی دل کی طپش
ہجر کی شب مجھ پہ گزری غیرتِ روز مصاف - ایک برچھی سی مار جاتے ہو
درپہ جب آپکار جاتے ہو - نگہ کا وار تھا دل پر تڑپنے جان لگی
چلی تھی برچھی کسی پر کسی کے آن لگی٩ - ہمشکل نبی کھا کے جو برچھی کا پھل آئے
دل لاکھ سنبھالامگر آنسو نکل آئے - بلبلیں اس پہ گریں آکے کلی جو چٹکی
گل سے آنکھ اٹکی تو کاجٹے کی بھی برچھی کھٹکی - آنکھ میں بھر لائے آنسو گو کہ صابر تھے حسین
کہا کے جب برچھی کا پھل کڑیل جواں مارا گیا - برچھی سے پار دل کے اک پل میں ہوگئی ہے
آنکھوں یں تونے سرمہ دنبالہ دار کھینچا - برچھی لگی یہ نخل تمنا میں پھل آیا
خط بھی نہ بھرا تھا کہ پیام اجل آیا - برچھی کسی جانباز کے پہلو میں لگے گی
شمشیر کسی شیر کے بازو میں لے گی
محاورات
- ایک کو پھانس لگے تو دوسرے کے کلیجے میں برچھی لگ جائے
- برچھی جگر کے پار ہونا
- برچھی سیدھی کرنا
- برچھی میری کرچھی تلوار میری موسی۔ لٹھ میرا بیری جو لگے تو لہو کی ڈھیری
- بنولے کی لوٹ میں برچھی کا گھاؤ
- سنی سنائی بات کی گٹھری باندھے کھونٹ۔ برچھیں کی مار پڑی ککڑی کی بھئی لوٹ
- کلیجے میں برچھی گڑنا