لات کے معنی

لات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لات }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بدن کا کوئی پتلا حصہ","پاؤں کی ضرب","پاؤں کی ضرب (س لقا)","ضربِ پا","عرب کے تین بڑے بتوں میں سے ایک جسے حضرت شعیب کی قوم پوجتی تھی","عرب کے تین مشہور بتوں یعنی منات و غزی میں سے تیسرے بت کا نام جسے شعیب علیہ السلام کی قوم پُوجتی تھی اور زمانہ جاہلیت تک اس کی پرستش برابر جاری رہی","عرب کے تین مشہور بتوں یعنی منات و غزی میں سے تیسرے بت کا نام جسے شعیب علیہ السلام کی قوم پُوجتی تھی اور زمانہ جاہلیت تک اس کی پرستش برابر جاری رہی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : لاتیں[لا + تیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : لاتوں[لا + توں (و مجہول)]

لات کے معنی

١ - (حیوان یا انسان کا) پاؤں، پیر نیز ٹھوکر، پاؤں کی ضرب۔

"جب گدھے نے آن کر لات اٹھائی تو ذلت کے صدمے سے دل اس کا چور ہو گیا۔" (١٨٤٥ء، جوہر اخلاق، ٢٨)

لات کے مترادف

ٹانگ, ٹھوکر

لت, لج, لکد, ٹانگ, ٹھوکر

لات english meaning

a kickA legkicklegname of an ancient Arab goddess

شاعری

  • ہوئے اک بوسہء پائے حنائی دے کے یہ نازاں
    کہ گویا لات ماری آپ نے تربت پہ حاتم کی
  • حبیب خدا خواجہ کائنات
    ہوئے اوس نے نا بود لات و منات
  • آنکھیں کھولے یہ ہوشیار اوٹھے
    چارپائی کو لات مار اوٹھے
  • ناتوانوں کو جودے زور حمایت تیری
    مارے لات اڑکے سرپیل دماں بچہ بق
  • گدا ہے دولتِ قاروں پہ کوئی لات مارے ہے
    اوٹھا لیتا ہے کوڑی ورنہ دنیا در دانتوں سے
  • جڑی لات و غزا کی وہ لات سر پر
    کہ مکا نہ ہو رعد کا اوس گھمک کا
  • جو بازو چھوڑنے تھے‘ تو کمر پکڑنے تھے
    ہر ایک طرف سے نئے گھونسے لات جڑتے تھے
  • لگی چلنے لات اور لگی ہونے بات
    کئی کشمکش کے ہوئے داؤں گھات
  • اصنام بھی کچھ کم تھے نہ کفار تھے تھوڑے
    طاقت تھی کہ عزیٰ کو کوئی لات سے توڑے
  • اہل بت خانہ کو ٹھکرائے چلے جاتے ہو
    ہو نہ جائے کہیں اس طرح سبک لات کی بات

محاورات

  • آپ تو گرم کرکے شربت پلاتے ہیں
  • اپنی چلم بھرنے کو میرا جھونپڑا جلاتے ہو
  • اپنے نینا مجھے دے اور تو بہلاتی پھر / تو جھلاتی پھر / تو گھوم پھر کے دیکھ
  • اپنے نیناں مجھے دے تو (بہلاتی یا جھلاتی پھر) گھوم پھر کے دیکھ
  • ادھی کے واسطے پیسے کا تیل جلاتے ہیں
  • ال (١) سعی منی والاتمام من اللہ
  • السعی منی و الاتمام من اللہ
  • اونٹ ‌بلبلاتا ‌(برلتا) ‌ہی ‌لدتا ‌ہے
  • اونٹ ‌بلبلاتا ‌ہی ‌لڑتا ‌ہے
  • اونٹ براتا (- بلبلاتا) ہی لدتا ہے

Related Words of "لات":