برکھا کے معنی
برکھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَر + کھا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے اسم |ورشا| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٦ء کو "فوائد الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
ورشا بَرْکھا
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
برکھا کے معنی
١ - برسات
"آج کل برکھا میں مجھے جوڑی بخار آتا ہے۔" (١٩٠١ء، سیتا، ١٠٣:١)
٢ - بوچھار، مسلسل اور متواتر کوئی چیز کسی پر پھینکنے کی صورت حال۔
"لڑائی کے میدان میں گولی، گولا اور تیر کی برکھا ہوتی ہے۔" (١٩١٣ء، چھلاوا، ٢٢)
برکھا کے مترادف
باراں, بارش, برسات
باراں, بارش, برسات, برشکال, ساون, مینہ, ورشا
برکھا کے جملے اور مرکبات
برکھا کال
برکھا english meaning
rain; the rainy seasona medical herb the milk of which is commonly used by women to tattoo themselvesrainrainy season
محاورات
- اتر ہار جو برکھا ہووے تو کال پچھو کر جاکر رودے
- اساڑھ جوڑائے برکھا ہووے
- بھادوں میں برکھا ہووے تو کال پچھوکڑ رودے
- تال اجھل کر اجھلیں کیار۔ جب برکھا ہو پورم پار
- تپے جیٹھ تو برکھا ہو بھر پیٹ
- تپے نکھت مرگشیرا جوئے۔ تب برکھا پورن جگ ہوئے
- جو بھادوں میں برکھا ہوئے کال بچھوہڑ جا کر روئے
- جو ساون میں برکھا ہوے کھوج کال کا باکل کھووے
- جیٹھ تپت ہو برکھا گہری ہنسے بانگرو روویں نہری
- رام بنا دکھ کون ہرے۔ برکھا بن ساگر کون بھرے لچھمی بن آدر کون کرے۔ ماتا بن بھوجن کون دھرے