برہان کے معنی

برہان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بُر + ہان }دلیل، حجت

تفصیلات

iعربی زبان میں رباعی مجرد سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء میں |غواصی| کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بَرہَنَ کسی چیز کو ثابت کرنا)","(منطق) ایک قیاس جو مقدمات یقینیہ سے مرکب ہوتا ہے تاکہ دوسرے مقدر یقینیہ کا نتیجہ حاصل ہو","پکّی وجہ","قطعی دلیل","واضح بیان"],

برہن بُرْہان

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : بَراہِین[بَرا + ہِین]
  • لڑکا

برہان کے معنی

١ - روشن اور واضح دلیل، قطعی ثبوت جس کے بعد ابہام یا شک کی گنجائش نہ رہے۔

 عشق میں ہیچ ہے پابندی برہان کی صلاح ماننا چاہیے ہم کو دل ناداں کی صلاح (١٩٥٠ء، کلیات حسرت، ١٠٠)

٢ - کھلی نشانی جسے بَیِّنَہ کہتے ہیں۔

|انبیاے کرام سے جو یہ مافوق العادۃ - اعمال صادر ہوتے ہیں ان کے لیے - معجزہ کا لفظ - متعدد حیثیات سے غلط ہے - بلکہ اس کی جگہ ایت اور برہان کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٥:٣)

٣ - [ منطق ] وہ قیاس جو مقدمات یقینیہ یا بدیہیہ سے مرکب ہو، وہ شکل (استدلالی) جس کے صغریٰ و کبریٰ بدیہی اور یقینی ہوں۔

|ابونصر فارابی اور ارسطو میں برہان کی ترتیب اور حدود کے متعلق جو اختلافات ہیں ان کو بیان کیا گیا ہے۔" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٤٩:٥)

برہان السلام، برہان علی

برہان کے جملے اور مرکبات

برہان تمالغ, برہان قاطع

برہان english meaning

demonstrationproofargumentcause ; reasonconclusivenessin the course ofin the midstintervalmanifestation [A]middlemidstsignBurhan

شاعری

  • سو بسم اللہ کر شاہ دُلدُل سوار
    لیتی بات برہان تیغ آبدار
  • خشونت کے مضمون سب کر ادا
    بتوجیہ و برہان سر تا بپا
  • بعد از امام بارا پیراں میں قطب تارا
    ہے پیر سو ہمارا برہان عاشقان کا
  • نظر میں انوگے وہ سبحان ہے
    زبان میں کتے سیف برہان ہے

محاورات

  • سیاں گئے بدیس میں تو کات کات موئی۔ آگرے کا چرخہ برہان پور کی روئی

Related Words of "برہان":