بزعم خود کے معنی
بزعم خود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَزَع + مے + خُد (و معدولہ) }
تفصیلات
iعربی اسم |زغم| اور فارسی اسم ضمیر |خود| کے درمیان اضافت لگانے سے مرکب اضافی |زغم خود| بنا اور پھر فارسی حرف جار |ب| بطور سابقہ لگنے سے |بزعم خود| مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء میں "یاسمین" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
بزعم خود کے معنی
١ - اپنے خیال یا گمان کے مطابق، اپنے مفروضے کی رو سے۔
"حقیقت میں نواب صاحب بزعم خود کسی کے صلاح و مشورے کے محتاج بھی نہ تھے۔" (١٩١٢ء، یاسمین، ٥٢)