بشارت کے معنی

بشارت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَشا + رَت }خوش خبری، الہاماللہ کے نام کے ساتھ

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں |قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بَشَر۔ خوش خبری دینا)","الہام غیبی","الہامِ غیبی","خوش خبری","غیبی اشارہ","ندائے غیب","وحی مُکاشفہ","وہ امر جس کی نسبت خواب میں اشارہ ہو (دینا۔ ہونا کے ساتھ)","وہ خوشخبری جو کوئی ولی یا پیغمبر کسی کو خواب میں دے یا منجانب اللہ کوئی امر رویا میں نظر آئے"], ,

بشر بَشارَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : بَشارَتیں[بَشا + رَتیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بَشارَتوں[بَشا + رَتوں (واؤ مجہول)]
  • لڑکا
  • لڑکی

بشارت کے معنی

١ - مژدہ، خوش خبری۔

 ہونے کو ہے اب نسل ہی صیاد کی غارت اے مرغ گرفتار مبارک یہ بشارت (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٦٩)

٢ - خواب، نیم خوابی، مراقبے، الہام یا وحی کے ذریعے غیبی ہدایت یا اشارہ وغیرہ۔

|ہمیں درگاہ شریف میں رات کو بشارت ہوئی ہے کہ عنقریب حضور انور کوئی بہت بڑی مسرت حاصل ہونے والی ہے۔" (١٩٣٥ء، بہادر شاہ کا روزنامچہ، ٦١)

٣ - "آنحضرت صلعم کی رسالت اور بعثت سے متعلق کتب آسمانی اور انبیائے سلف کی پیش گوئی۔"

|چھ بشارتیں عہد عتیق سے اور تین بشارتیں عہد جدید سے آنحضرت صلعم کی نسبت بیان کی ہیں، حضرت عیسٰی علیہ السلام نے ان کی بشارت دی ہے۔" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ١٠١)

٤ - [ قرآن ] وعدہ، مژدۂ نجات۔

|یہ وہ آیتیں ہیں جن میں اہل جنت کو خلود ابدی کی قطعی بشارت سنائی گئی ہے۔" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٨١٥:٤)

بشارت حبیب، بشارت ابرار، بشارت حسین

بشارت جہاں، بشارت بیگم

بشارت english meaning

good newsglad tidingsjoyful annunciation made to one in sleep or in a vision by some saint; happy dream or vision; divine inspirationrevelationdivine inspirationBasharat

شاعری

  • بشارت مجھ کو صبح وصل کی دی
    اذاں کے ساتھ یمن و فرخی نے
  • بشارت ہے جنت کی وعدہ خدا
    تمھوں سیں کیا تھا ہوا سب بجا
  • چندا عین عیدی بشارت دکھایا
    بھنواں سیتی ساقی اشارت دکھایا

محاورات

  • بشارت دینا

Related Words of "بشارت":