ترش کے معنی

ترش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تُرْش }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کاٹنا","کھٹا ہونا","بد دماغ","بے دماغ","ترشنا کا","ناپائیدار یا بے ثبات ہونا","ہلکا ہونا"]

اسم

صفت ذاتی

ترش کے معنی

١ - کھٹا (ذائقے میں)۔

"ہر قسم کا سیب . نہ کوئی ترش چیز کھائے۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٥١١:٤)

٢ - ناخوش، ناراض۔

 دیر ملنے کا اگر میں نے گلہ کچھ بھی کیا روکھے پھیکے ہوئے پھر ہوکے ترش فرمایا (١٨٣٢ء، دیوان رند، ٢٣٨:١)

٣ - برا، ناپسندیدہ۔

"گاہک کمی بیشی کرنی چاہتے ہیں . تو وہ خفا ہوتا ہے اور ترش برتاؤ کرتا ہے۔" (١٩١٩ء، آپ بیتی، ٥١)

٤ - بد دماغ، سخت بدمزاج، روکھا۔

"گیان شنکر نے ترش ہو کر کہا جا کہہ دے آپ کو نیچے بلاتے ہیں۔" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٢٨:١)

ترش کے جملے اور مرکبات

ترش رو, ترش کلام, ترش گوئی, ترش مزاج, ترش آبی, ترش زبانی, ترش مزاجی, ترش نویسی

ترش english meaning

a spuracidacrid ; surlycross ; crabbedenterpriseexploitgruffill-temperedimportant affair or expeditionregionsSourthe seven climesthe worlds

شاعری

  • چھرالی، بری، بدروش تند خو
    بھواں میں سدا گانٹھ ہور ترش رو
  • تلخ باتوں سوں ہر یک کے کیوں نہ ہووے ترش رو
    اس شکر لب کی میٹھی گفتار کا ہوں میں حریص
  • سب پھر گئے حضور خدا وند ذوالکرام
    تب آئے حضرت ملک الموت ترش کام
  • گستاخ کس قدر ہے یہ مرد ترش کلام
    نزدیک تھا کہ خوف سے ہو جاؤں میں تمام
  • تلخی جاں کندن آساں اس ترش گوئی سے ہے
    جان شیریں سے ہے جی کھٹا ترے رنجور کا
  • ترش روئی سے نہ کیوں سیم تنوں کو ہو فروغ
    روپ چاندی کا بدل جاتا ہے ترشائی سے
  • مد زائد ہے اگر کام نہیں آتا ہے
    بھینک دیتے ہیں وہ ناخن جو ترش جاتا ہے
  • پیمانے چل رہے تھے نرگس کی انکھڑی سے
    نیلم ترش رہے تھے چمپا کی پنکھڑی سے
  • ہم تو سنتے تھے سدا کل حموض بارد
    ذوق ہوتا ہے وہ کیوں ہو کے ترش ابرو گرم
  • چھرالی بری بد روش تند خو
    بھواں میں سدا گانٹھ ہور ترش رو

محاورات

  • آنکھیں ترش ہونا
  • ترشا جانا۔ ترشنا
  • تنگا ترشی سے گزرنا
  • تنگی ترشی سے بسر ہونا
  • تنگی ترشی سے گزارہ ہونا
  • تیر چوں ترشود کماں گردد
  • سگ بدریائے ہفتگانہ بشوئے۔ چونکہ ترشد پلید تر باشد
  • کس ‌نہ ‌گوید ‌کہ ‌دوغ ‌من ‌ترش ‌است
  • یہ وہ نشہ نہیں جسے ترشی اتاردے

Related Words of "ترش":