بشاشت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Bashaashat meanings and details

بشاشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَشا + شَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |بشاش| کے ساتھ عربی قواعد کے تحت |ت| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بشاشت بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٧٢ء میں |انتخاب فغاں| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خندہ روئی","خوش اخلاقی","خوش طبعی","زندہ دلی","گفتہ مزاجیدلی"]

بشش بشاش بَشاشَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

بشاشت کے معنی

١ - خوشی، مسرت، شادمانی۔

|ان لوگوں میں جو فطرتاً ایسے نہ بنے تھے کہ ان کی طبیعت تقدیر پر غالب آئے، بشاشت کا پتہ نہ رہا۔" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ١٢٥:٤)

٢ - تازگی، فرحت۔

|یہ کیا راز ہے، یہ چستی اور تیزی اور بشاشت کہاں سے آگئی۔" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ١٢٨)

٣ - خندہ پیشانی، خوش اخلاقی۔

|نہایت بشاشت اور کشادہ دلی کے ساتھ سرسید اور ان کی کوششوں کی بے انتہا تعریف کی۔"١٩٠١ء، حیات جاوید، ١٩١

بشاشت or Bashaashat english Translation

livelinesscheerfulnessalacritycheerfulness; garety [A]Gaityhilarityto milk

شاعری

  • اس باغ میں دو رورہ ہے عشق زندگانی
    گل کی طرح بشاشت جو اب نہیں تو پھر کب
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!