بصیرت کے معنی
بصیرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَصی + رَت }دل کی بینائی، دانائیانسانی
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو میں مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء میں |تذکرۂ غوثیہ| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دل کی بینائی","دیدہ دری"], ,
بصر بَصِیرَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : بَصِیرَتیں[بَصی + رَتیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : بَصِیرَتوں[بَصی + رَتوں (واؤ مجہول)]
- لڑکا
- لڑکی
بصیرت کے معنی
اہل نظر کی قدر کریں حسب مدعا ابنائے ملک میں وہ بصیرت کہاں ہے جوش (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٣٠)
"کوئی مسلمان جس کے دل کی آنکھ میں بصیرت کا نور باقی ہے سرسید کے ان تمام کاموں پر - خاک نہیں ڈال سکتا۔" (١٩٠٥ء، مقالات حالی، ١١٣:٢)
|اس لڑکے نے شعر اور اردو لٹریچر میں بہت بصیرت حاصل کر لی تھی" (١٩٢١ء، اکبر، مکاتیب، ٨٦)
|مزید بصیرت کے لیے آخر میں ان سب باتوں کو ایک شاخ دار درخت کی صورت میں ظاہر کر دیا ہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٦:٣)
|مافوق الفطرت حقیقتیں حاصل نہیں ہو سکتیں انسانی علم کی فطری روشنی سے بلکہ اس کا علم ایک جداگانہ قوت سے ہوتا ہے جس کو ایمان - وجدان ازلی یا بصیرت کہتے ہیں۔" (١٩٢٩ء، مفتاح الفلسفہ، ٢٦٠)
بصیرت english meaning
sightinsightmental perception; perceptive faculty of the mind; knowledgeunderstandingintelligencediscernment; skill; circumspectionprudencecheatingjuggletrickvigilancewranglingBaseerat
شاعری
- غبارِ راہ طیبہ سُرمۂِ چشم بصیرت ہے
یہی وہ خاک ہے جس خاک کو خاک شفا کہیے - یاصر مبصر بصیرة سوہی کاشف مکشوف دبا کے ری
اعمی دیکھ کیا اعمی ہور اتناں کوں سو کے ری - مل اہل بصیرت سے کچھ وے ہی دیکھادیں گے
لے خاک کی کوئی چٹکی اکسیر بنادیں گے - بصیرت نے قیامت کی ہے اس بے دست پر پائی پر
مصیبت میں پھنسا ہوں امتیاز حق و باطل سے - جو ہیں اہل بصیرت اس تماشا گلو ہستی میں
طلسمی زندگی کو کھیل لڑکوں کا سمجھتے ہیں