بعد کے معنی

بعد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَعْد }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم ظرف زمان مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں |گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بَعُدَ۔ دُور ہونا","بُعد۔ دُور ہونا"]

بعد بَعْد

اسم

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )

بعد کے معنی

١ - (زمانے کے اعتبار سے) پیچھے، قبل کی ضد۔

|غدر کے بعد دہلی کی عمارات بھی مسمار ہوئیں۔" (١٩٦٣ء، غالب کون ہے، ٢٨)

٢ - (درجے یا قربت کے اعتبار سے) موخر۔

|الف لیلٰی کے بعد قصہ حاتم طائی کے ساتھ بہترین افسانوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔" (١٩٤٢ء، شیرانی، مقالات، ٢٤)

٣ - موخر زمانہ، پیچھے کا دور۔

|حسین بن منصور نے کہا ہے کہ - قبل اسے ظاہر کرنے بعد اس کی نفی کرنے - سے قاصر ہے۔" (١٩٧٣ء، انفاس العارفین، ٢٩٧)

بعد کے مترادف

پیچھے

آخر, پس, پھر, پیچھے, دوری, فاصلہ, فرق, مسافت

بعد english meaning

distanceremotenessafterafterwardsdifferencedistance; remoteness; differencelaterN.M. (see under دہر *)sincesubsequentto beatto palpitateto throb

شاعری

  • عزت بھی بعد ذلتِ بسیار چھیڑ ہے
    مجلس میں جب خفیف کیا پھر ادب ہے کیا
  • پھر بعد میرے آج تلک سر نہیں بکا
    اک عمر سے کساد ہے بازار عشق کا
  • ٹک پوچھتے جو آن نکلتا کوئی ادھر
    اب بعد مرگ قیس بیاباں کی کیا خبر
  • شعر یہ مشہور سب دے دل گداز
    پڑھتے ہیں جاے دعا بعد از نماز
  • آوے گی میری قبر سے آواز میرے بعد
    اُبھریں گے کون پھر یہ ترے ناز میرے بعد
  • جینا مرا تو تجھ کو غنیمت ہے ناسمجھ!
    کھینچے گا کون پھر یہ ترے ناز میرے بعد
  • شمع مزار اور یہ سوزِ جگر مرا
    ہر شب کریں گے زندگی ناساز میرے بعد
  • حسرت ہے اُس کے دیکھنے کی دل میں بے قیاس
    اغلب کہ میری آنکھیں رہیں باز میرے بعد
  • کرتا ہوں میں جو نالے سر انجام باغ میں
    مُنہ دیکھو پھر کریں گے ہم آواز میرے بعد
  • بن گل موا ہی میں تو یہ تو جا کے لوٹیو
    صحنِ چمن میں اے پر پرواز میرے بعد

محاورات

  • آد ہندو بعد مسلمان
  • آنولے کا کھایا بعد میں مزا دیتا ہے
  • انسان کی قدر بعد مرنے کے معلوم ہوتی ہے
  • اول بچش بعدہ بگوکہ بے نمک است
  • اول خویش بعد درویش
  • اول خویش بعدہ درویش
  • اول طعام بعدہ کلام
  • ایک کے (بعد) پیچھے ایک
  • بارہ برس کے بعد گھورے کے دن بھی پھرتے ہیں
  • بارہ برس کے بعد گھوڑے کے بھی دن پھرتے ہیں

Related Words of "بعد":