جغرافیہء طبعی
{ جُغ + را + فِیَہ + اے + طَب + عی }
تفصیلات
iاصلاً یونانی لفظ |جیو گرافی| سے مشتق عربی زبان میں اسم |جغرافی| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |طبعی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٦ء میں "جغرافیہ طبعی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جغرافیہء طبعی کے معنی
١ - علم جغرافیہ کی وہ قسم جس میں زمین کی طبعی تقسیم اور اس کے طبعی تغیرات حالات اور آب و ہوا وغیرہ کا بیان کیا جاتا ہے۔
"ان تمام حالات و کیفیات . کے مجموعہ کو وسیع معنوں میں جغرافیہ طبیعی سے موسوم کرتے ہیں۔" (١٩٠٩ء، تاریخ تمدن، ١٦٧)