بلاوا کے معنی

بلاوا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بُلا + وا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر لازم |بولنا| سے اردو قواعد کے مطابق بنائے گئے مصدر متعدی |بلانا| سے مشتق اسم ہے۔ ١٧٩١ء میں |شاہ عبدالقادر| کے ترجمۂ قرآن میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

بروٹبن بلانا بُلاوا

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : بُلاوے[بُلا + وے]
  • جمع : بُلاوے[بُلا + وے]
  • جمع غیر ندائی : بُلاووں[بُلا + ووں (واؤ مجہول)]

بلاوا کے معنی

١ - دعوت، نیوتا، طلبی۔

|عورتوں کو دولھا کی ماں کی طرف سے اور مردوں کو دولھا کے باوا کی جانب سے بلاوا دیا جاتا ہے۔" (١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد، ٧٣)

٢ - پیام مرگ۔

|ہم پکے پان ہیں۔ نہ جانے کب بلاوا آ جائے۔" (١٩٢٧ء، ماہنامہ |ساقی| مارچ، ٤٧)

بلاوا english meaning

callingbidding; callinvitationsummons

شاعری

  • بھیجی ہیں اس نے پھولوں میں منہ بند سیپیاں
    انکار بھی عجب ہے‘ بلاوا بھی ہے عجب

Related Words of "بلاوا":