بلوا کے معنی

بلوا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَل + وا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |بل کوپ| ہے اردو میں اس سے ماخوذ |بلوا| مستعمل ہے اور بطور اسم کیفیت ہے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کوشش کرنا","ہونا کے ساتھ","(قانون) اگر پانچ یا پانچ سے زیادہ آدمی مل کر کسی ایک یا زیادہ اشخاص کو مار پیٹ کریں تو یہ بلوہ ہوتا ہے","بد انتظامی","دیکھئے: پلوا","شور وشغب","مار پیٹ","مجمع کرنا"]

بلکوپ بَلْوا

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : بَلْوے[بَل + وے]
  • جمع : بَلْوے[بَل + وے]
  • جمع غیر ندائی : بَلْووں[بَل + ووں (واؤ مجہول)]

بلوا کے معنی

١ - فساد، لڑائی جھگڑا۔

 کہیں گانے کی پونچھ پر سر پھٹول کہیں باجا بجنے بجانے پہ بلوا (١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خاں، ٧٤٩)

٢ - ہجوم، ازدحام۔

 ایک کا حصہ بھیڑ اور بلوا میرا حصہ دور کا جلوا (١٩٠٧ء، کلیات اکبر، ٢٦٨:١)

٣ - شور، غل، غوغا۔

 کہاں کا فاتحہ اور کیسا حلوا پٹاخوں نے مچا رکھا ہے بلوا (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٩٣:٤)

٤ - بے چینی، شورش، اضطراب۔

 جان و دل پر لشکر آرائی تھی جوش یاس کی مفت اس بلوے میں شبا خون تمنا ہو گیا (١٨٥١ء، مومن، کلیات، ٣٦)

٥ - بغاوت، عذر، سرکشی۔

"افسروں نے بیگم سے کہا کہ سپاہی بلوے پر آمادہ ہیں اور صاف کہتے ہیں کہ ہم نپولین کے مقابلے میں نہ جائیں گے" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٨٣:٥)

٦ - [ قانون ] بہت سے آدمیوں کی فساد پر آمادگی اور جھگڑا کرنے کی نیت سے ہجوم میں شرکت۔ (نوراللغات 665:1)

بلوا english meaning

a tumultaffectiondisturbanceinsurrectionmedical treatmentmisfortunemutinypowerfulriotstrongthe science of medicinetumult

شاعری

  • کہیں گاے کی پونچھ پر سر پھٹول
    کہیں باجا بجنے بجانے پہ بلوا
  • کہاں کا فاتحہ اور کیسا حلوا
    پٹاخوں نے مچا رکھا ہے بلوا
  • دکھا یارب مجھے لیلیٰ کا جلوا
    نہیں تو دل پہ ہوگا بہت بلوا
  • اے پیر پٹیلے میں تیری پٹ کے تصدق
    بلوا کے ڈفالی کو یہ سہلی تھی گواتی

محاورات

  • اللہ جھوٹ نہ بلائے / بلوائے
  • اللہ جھوٹ نہ بلوائے
  • بلوان کا ہل بھوت جوتے
  • بلوان کا ہل بہت جوتے
  • توبہ بلوا دینا
  • جوڑی بلوان ہے
  • خدا جھوٹ نہ بلوائے
  • طوطی بلوالینا یا بلوانا
  • ہونی ‌بلوان ‌ہے
  • یوں ‌مت ‌مان ‌گمان ‌کر ‌کہ ‌میں ‌ہوں ‌بڑا ‌جوان۔ ‌تجھ ‌سے ‌اس ‌سنسار ‌میں ‌لاکھوں ‌ہیں ‌بلوان

Related Words of "بلوا":