بلوچی کے معنی

بلوچی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَلو (واؤ مجہول) + چی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |بلوچ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت ملنے سے |بلوچی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٣ء کو "تمدن ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

["فارسی "," بَلوچ "," بَلوچی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

بلوچی کے معنی

١ - بلوچستان کا باشندہ، اسی علاقے کی ایک قوم۔

"ان کے علاوہ بلوچیوں کی قوم ہے جو پہاڑی ملک کے رہنے والے ہیں۔" (١٩١٣ء، تمدن ہند، ٩٣)

٢ - بلوچ قوم کی زبان۔

"بلوچی اور کردی درحیقیقت شمالی ایرانی بولیاں ہیں۔" (١٩٢٤ء، آرایائی زبانیں، ٧٦)

بلوچی english meaning

["inhabitant of baluchistan"]

Related Words of "بلوچی":