بناوٹ کے معنی
بناوٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَنا + وَٹ }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |بننا| سے مشتق حاصل مصدر ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٩٨ء میں میر سوز کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بننے کی وضع یا کام","جھوٹی بندش","سخن سازی","شکل ترکیب","ظاہر داری","ظاہری نمایش","وہ بے اصل بات جو مصلحتِ وقت کے موافق كی جائے"]
ورٹ بَنْنا بَناوَٹ
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بَناوَٹیں[بَنا + وَٹیں (پائے مجھہول)]
- جمع غیر ندائی : بَناوَٹوں[بَنا + وَٹوں (واؤ مجہول)]
بناوٹ کے معنی
"اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں کی اور زمین کی بناوٹ اور تمہاری بولیوں اور رنگوں کی بوقلمونی ہے۔" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٦٧:٤)
دل فریبی نہیں ہوتی ہے بناوٹ سے کبھی دل لبھانے کا اک انداز جدا ہو گا (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٢٢٥)
اصل اللہ سے لگاوٹ ہے ورنہ مذہب میں سب بناوٹ ہے (١٩١٨ء، کلیات اکبر، ٢٩٩:٣)
"ان کی کوئی بات بناوٹ ساختگی اور آورد سے خالی نہیں ہوتی۔" (١٩١٤ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٣٢)
"ہندوستانی دستکاروں کی بنائی ہوئی چیزوں کی . خوبصورتی اور بناوٹ کی بڑی تعریف ہوتی تھی۔" (١٩٥٩ء، گھریلو صنعتیں، ٥٣)
"صرف قوم کی رائے، نیابت اور انتخاب سے اس کی بناوٹ ہوتی تھی۔" (١٩٢٢ء، قول فیصل، آزاد، ٩٣)
بگڑے تو کسی سے نہ بنے کوئی بناوٹ محشر تھا ملاپ اس کا، قیامت تھی رکاوٹ (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١٦٧:٧)
بناوٹ کے مترادف
آورد, تکلف, چنائی, ساخت, ظاہر داری, ریا, ہیئت, بندش, وضع
بننا, ترکیب, تصنع, تکلف, دستکاری, دکھاوا, دکھاوٹ, دکھلاوا, ریا, ریاکاری, ساخت, ساختگی, صنعت, ظاہری, قطع, نمائش, نمود, وضع, کاریگری
بناوٹ english meaning
makestructureconstructionbuildformationcompositionmanufactureworkmanshipwork; frameformfashionfigureshapemouldappearance; fabricationinventioncontrivanceartartificeaffection; fictionshamepretence forgerycounterfeit; showdisplayembellishmentget up; weavingknittingtexture[~ بنناbun|ná]a female singera prostituteaffectationartfulnessbandsdancing girldeceitfraudulent behaviourgroupshapeshowtexture [~بننا bun|ná]
شاعری
- بگڑے تو کسی سے نہ بنے کوئی بناوٹ
محشر تھا ملاپ اس کا ، قیامت تھی رکاوٹ - بے لاگ ہیں ہم ہم کو لگاوت نہیں آتی
کیا بات بنائیں کہ بناوٹ نہیں آتی - بے لاگ ہیں ہم‘ ہم کو لگاوٹ نہیں آتی
کیا بات بنائیں کہ بناوٹ نہیں آتی - تم بناوٹ سے بھوؤں کو نہ بگاڑو صاحب
ایسے غصے کو تم ہم طاق پہ دھر دیتے ہیں
محاورات
- بناوٹ کی باتیں کرنا