بوجھ کے معنی

بوجھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بوجھ (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |وود| سے ماخوذ اردو زبان میں |بوجھ| مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) بوجھنا کا","ایک آدمی کے اٹھانے کا انداز","بواد مجہول","پہیلی کاحل","پیلی کا حل","جلِّ چیستاں","جواب دہی","ذمہ داری","گنجفے میں پتہ مانگنا","گھاس وغیرہ كی گٹھڑی"]

وود بوجھ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بوجھوں[بو (واؤ مجہول) + جھوں (واؤ مجہول)]

بوجھ کے معنی

١ - وزن، بار۔

 یار سبو اٹھاے جس پہ ہو فضل مے فروش زاہد خشک پہ بھی کیا بوجھ ہے جانماز کا (١٩٢٧ء، شاد، میخانہ الہام، ٨)

٢ - گٹھڑی، بنڈل۔

 وہ دیتے دکھ مگر اتنا تو دیکھ لینا تھا کہ ناتواں ہے یہ مزدور بوجھ بھاری ہے (١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ٣٨٠)

٣ - [ مجازا ] ذمہ داری، فرض۔

 بار سجدہ ادا کیا تہ تیغ کب سے یہ بوجھ میرے سر پر تھا (١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٥٠)

٤ - انقباض، تکدر، رنج و ملال، فکر (عموماً دل وغیرہ کے ساتھ)

|آپ کے عنایت نامے سے تمام بوجھ میرے دل سے اٹھ گیا۔" (١٨٩٩ء، حیات جاوید، ٤٨٠:٢)

٥ - کوئی وزنی چیز جو جہاز (وغیرہ) پر توازن قائم کرنے کے لیے رکھی جائے؛ اناج یا گھاس کا گٹھا جو ایک آدمی اٹھا سکے؛ مال و اسباب جو جہاز یا کشتی وغیرہ پر لادا جائے، کھیپ لداوا؛ متانت، سنجیدگی؛ اہمیت؛ فکر۔ (پلیٹس)

بوجھ کے مترادف

پوٹ, چھپر, گٹھا, گرانی, سنگ[1], بھار, بھرا

بار, بوجھا, بھار, تشویش, ثقل, حمل, دشواری, دقت, عب, فکر, قدر, گرانی, گٹھا, گٹھڑی, لادی, مشکل, منزلت, وزن, وقار, کھیپ

بوجھ english meaning

loadburdenbundle (of grainor grass); weight; cargoladingfreight; weightimportancegravity; in cumbrancedragonusdifficultyresponsibilityobligation(rare) understandinga loadan answer to a riddlecomprehensiongenerallyin like mannerin the same mannersimilarly , PH. and so onto comprehendto conceiveto enquireto perceiveto solveto thinkto understandunderstanding

شاعری

  • تُو نے کہا تو تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوں
    آنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبتا بھی دیکھ
  • فسردگی ہے مگر وجہِ غم نہیں معلوم
    کہ دل پہ بوجھ سا ہے رنجِ بے سبب کی طرح
  • پرانی شاخوں کے سائے بھی بوجھ کہلائے
    شجر گرے نہیں تو کاٹ کر گرائے گئے
  • ساتھ ہم سب ہیں‘ مگر وقت ہی کچھ ایسا ہے
    اپنا جو بوجھ ہے وہ خود ہی سنبھالو یارو
  • جو خُود زمیں کا بوجھ ہیں
    بنے ہیں میرِ کارواں
  • سمٹ رہی ہے مرے بازوؤں کے حلقے میں
    حیا کے بوجھ سے پلکیں اُٹھا نہیں سکتی
  • سمٹ رہی ہے مرے بازوؤں کے حلقے میں
    حیا کے بوجھ سے پلکیں اٹھا نہیں سکتیں
  • عمر کی قیدِ بامشقت میں
    جسم کا بوجھ ہم کو ڈھونا ہے
  • ہجر کی شب وہ نیلی آنکھیں اور بھی نیلی تھیں
    جیسے اُس نے اپنے سر سے بوجھ اتارا تھا
  • جو منزل بھی راہ میں آئی، دل کا بوجھ بنی
    وہ اس کی تعبیر نہ تھی جو خواب ہمارا تھا

محاورات

  • آنکھوں پر پلکوں کا بوجھ نہیں ہوتا
  • اپنا بوجھ ڈالنا
  • اتنا بوجھ یہ غضب
  • ایک دو تین (بوجھ کولا) لاگنجفہ کو چھین
  • ایک دو تین لا بوجھ کو چھین
  • ایک کی لاٹھی دس جنے کا بوجھ
  • ایک کی لاٹھی دس کا بوجھ
  • بن سمجھے بوجھے
  • بوجھ (سر پہ) اٹھانا
  • بوجھ (سر سے) اتارنا

Related Words of "بوجھ":