سیرت کے معنی
سیرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سی + رَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["چلنا","آٹو بائیو گرافی","اصولِ حیات","سوانح حیات","سوانح عمری","طرز زندگی","فوجی حملہ","مضمون تقریر"]
سییر سِیرَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : سِیرَتیں[سی + رَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : سِیرَتوں[سی + رَتوں (و مجہول)]
سیرت کے معنی
"آپۖ نہایت نرم مزاج، خوش اخلاق اور نِکو سیرت تھے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٢٩١:٢)
"اس کی زیر کی اور عیاری بددیانت سرمایہ داروں کی سیرت کا آئینہ ہے۔" (١٩٨٧ء، اک محشر خیال، ٤٠)
" |سیرتِ نبویہ| کا ایک ایک حرف نبوت پر شاہدِ عدل ہے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ١٨٦:٣)
"پھر پورب کے سفر سے واپسی کے کچھ عرصے کے بعد سیرت کی ایک مختصر سی کتاب میرے ہاتھ لگ گئی۔" (١٩٦٢ء، محسن اعظم اور محسنین، ٦)
سیرت کے مترادف
خصلت, روش, عادت, کردار, مزاج
اخلاق, انداز, بان, حین, خاصیت, خصلت, خُو, روش, سبھاؤ, سرشت, سَیَرَ, طبع, طبیعت, طرز, طریقہ, طینت, عادت, مزاج, نیکی, ڈھنگ
سیرت کے جملے اور مرکبات
سیرت نگار, سیرت نگاری, سیرت النبی, سیرت پاک, سیرت محمدی
سیرت english meaning
way of lifeconductcharacternaturedisposition; virtuemorals; qualitiescharacter |A|the holy prophet|s lige or biography
شاعری
- سیرت سے گفتگو ہے کیا معتبر ہے صورت
ہے ایک سوکھی لکڑی جو بو نہ ہو اگر میں - سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلط
خوشبو اُڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا - ہمیں سیرت محمد سے ملا ہے یہ خزینہ
جو ہو دوسروں کی خاطر وہی اصل میں ہے جینا - پاک سیرت محترم خاتون اے عالی صفات
آج کچھ کہنا ہے تجھ سے سن بگوش التفات - سیرت ختم رسل کو خضر راہ کرو
ضبط غصے کو کرو بات کو کوتاہ کرو - انگوری و تمری و ہوزی شراب
یہ سیرت چو آتش بصورت گلاب - نہیں اس میں کچھ جائے گفت و شنید
کہ سیرت بھی ہے مثل صورت وحید - جان دے بیت الخلا میں غیر سگ سیرت کو جا
خوب گو اچھلے کا رسوا جا بجا ہو جائے گا - گوہا چھی چھی پر مزاج یار پھر مائل ہوا
غیر سگ سیرت کی پھر صحبت مین وہ داخل ہوا - بھری ہے سیرت و صورت سوں سورت
ہر اک صورت ہے واں ان مول مورت
محاورات
- جس کی سیرت اچھی نہیں اس کی صورت کا کیا دیکھنا
- صورت میں ایسے سیرت میں ایسے