بوجھل کے معنی
بوجھل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بو (واؤ مجہول) + جَھل }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |وود| سے ماخوذ اردو زبان میں |بوجھ| مستعمل ہے اور اس کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اردو لاحقۂ صفت|ل| لگنے سے |بوجھل| بنا۔ ١٨١٠ء میں میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بوجھ سے دبا ہوا","بھاری بھرکم","لدا ہوا"]
وود بوجھ بوجَھل
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- تفضیلی حالت : بوجَھلوں[بو (واؤ مجہول) + جَھلوں (واؤ مجہول)]
بوجھل کے معنی
|شریف زادیوں کو ایسا ہرن بنا رکھا ہے جس کی گردن میں ایک بوجھل رسا پڑا ہو۔" (١٩٢٠ء، بیوی کی تربیت، ٧٧)
کچھ آرزو اب تک تو پایا نہیں تھل بیڑا جی کل بھی نہ تھا ہلکا اور آج بھی بوجھل ہے (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٤٠)
|دائمی روزے اور سخت سخت ریاضتیں اختیار کر کے اوروں کو ریس دلائی اور امت کو اور بھی زیادہ بوجھل اور گرانبار کر دیا۔" (١٨٨٠ء، تہذیب الاخلاق، ٢٣:١)
|اصطلاحیں خواہ وہ کتنی ہی بوجھل اور ثقیل کیوں نہ ہوں استعمال کی جا سکتی ہیں۔" (١٩٣٧ء، اصول معاشیات، ٥٩:١)
|اگر پانی کھاری یا گدلا یا بوجھل یا ادھن ہو گا - تو خواہ سونے یا چاندی کے پیالے میں پلائیے - وہ ہرگز خوشگوار نہیں ہو سکتا۔" (١٨٩٣ء، مقدمۂ شعر و شاعری، ٥٥)
جب بڑھ کے ہوا نظر سے اوجھل ہلکا ہوا پھینک پھانک بوجھل (١٨٣٨ء، گلزار نسیم، ٢٦)
بوجھل کے مترادف
ٹھوس, ثقیل, گراں
باردار, بھاری, ثقیل, سنگین, گرانبار, گراں, وزنی
بوجھل english meaning
loadedladenheavily laden; heavyponderousmassiveheavyunder custodyweighty
شاعری
- ایک نبھنے کا نہیں مژگاں تلک بوجھل میں سب
کاروان لختِ دلی ہر اشک کے ہمراہ ہے - ایک اور دھماکہ ہونے تک
بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
ایک ہی پَل میں
اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
ساری شامیں کھو جاتی ہیں
لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
مرنے والے مرجاتے ہیں
جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
تاکہ وژیول سَج جائے اور
اعلیٰ افسر
اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
اُن سے پہلے آپہنچے
پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
اپنے فرمودات کے اندر
کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
گرجا برسا کرتے ہیں
اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
سب کچھ بُھول کے سونے تک!
ایک اور دھماکہ ہونے تک!! - جُھکی جُھکی آنکھوں کے اوپر بوجھل پلکیں تھیں
لیکن کیسے چُھپ سکتا تھا! کاجل ہے کاجل! - کوٹھا بوجھل ہوا تھا بیٹھ گیا
پانی جز جز میں اس کے بیٹھ گیا - جب بڑھ کے ہوا نظر سے اوجھل
ہلکا ہوا پھینک پھانک بوجھل - کوٹھا بوجھل ہوا تھا بیٹھ گیا
پانی جُز جُز میں اس کے بیٹھ گیا - کوٹھا بوجھل ہوا تھا بیٹھ گیا
پانی جز جز میں اس کے بیٹھ گیا